پونے کی ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی امتحانات میں ‘جہاد’ اور دہشت گردی کے واقعات پر عجیب و غریب سوالات

ممبئی 29 اکٹوبر (یو این آئی)فرقہ وارانہ ذہنیت کے حامل بعض شرپسند افراد کسی نہ کسی ذریعے سے مسلمان اور اسلام کو نشانہ بناتے رہتے ہیں، اور اس طرح کی حرکتیں سرکاری، نیم سرکاری اداروں اور حکومت سے امداد سے چلنے والے تعلیمی اداروں کے افراد سے بھی سرزرد ہوتی ہیں۔

اسی طرح کی ایک کوشش میں مھارشٹرا کے پونہ شہر میں واقع ، ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی (ایس پی پی یو) کے ٹی وائی بی اے اور ٹی وائی بی کام امتحانات کے آن لائن امتحان میں ‘جہاد’ اور دہشت گردی کے واقعات پر عجیب و غریب سوالات پوچھے گئےہیں۔تاہم ، اس ضمن میں شکایات کے سامنے آنے پر یونیورسٹی حکام نے معافی مانگ لی ہے۔

واضح رہے کہ مراٹھی اور انگریزی دونوں زبانوں کے سوالیہ پرچے میں یہ سوال ٹی وائی بی اے ماڈرن ورلڈ ہسٹری پیپر اور ٹی وائی بی کام کے ڈیفنس بجٹ پیپر میں پوچھا گیا تھا ۔

ٹی وائی بی اے سوال میں لکھا ہے: "جہاد کس طرح کی دہشت گردی کی مثال ہے؟” "مذہبی ، انقلابی ، سیاسی ، ریاستی اسپانسر شدہ” اور ٹی وائی بی کام کے سوال میں کہا گیا ہے:

"جہادی دہشت گردی کی بنیادی وجہ مندرجہ ذیل میں سے کون سا ہے؟”

"عالمگیریت ، کمیونزم کے پھیلاؤ ، اسلحہ پھیلاؤ ، اسلامی بنیاد پرستی کے نام پر تشدد کا استعمال” ۔

دونوں سوالات کے صمن میں طلباء اور بہت سے لوگوں نے اسے فوری طور پر یونیورسٹی کے حکام تک شکایات پہنچائی اور یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا۔ جس کے بعد بدھ کے روز دیر سے معافی مانگ لی۔ حکام نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ، ساوتری بائی پونے پونے یونیورسٹی (ایس پی پی یو) کے حکام نے ٹی وائی بی اے اور ٹی وائی بی کام امتحانات کے آن لائن پرچے میں ‘جہاد’ دہشت گردی کے واقعات پر عجیب و غریب سوالات کے بعد بدھ کے روز دیر سے معافی مانگ لی۔

ہاشم انصاری نامی یونیورسٹی کے ایک طالب علم کے مطابق اگرچہ جدید عالمی تاریخ کے مضمون میں دہشت گردی سے متعلق ایک موضوع موجود ہے ، لیکن ٹی وائی بی اے امتحان میں جس انداز سے سوال تیار کیا گیا تھا اس وہ قطعی طور پر غیر متعلق ہے نیز ہاشم نے ٹی وائی بی کام کے لئے سوال کی مطابقت پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

یو این آئی کی متعدد کوششوں کے باوجود ، ایس پی پی یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر نتن آر کارملکر اور رجسٹرار پرفول پوار تاثرات کے لئے دستیاب نہیں تھے۔

ہنگامہ آرائی کے بعد ، یونیورسٹی نے ایک بیان جاری کیا جس میں یہ تسلیم کیا گیا تھا کہ نادانستہ طور پر ایک "غلط لفظ” سوالیہ پیپر میں داخل ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بھی اسی پر اظہار افسوس کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے سربراہ ، جس نے سوالیہ پرچہ تیار کیا ، سے اس کی وضاحت دینے کو کہا گیا ہے اور متعلقہ افراد کو سرزنش کی گئی ہے۔ہاشم انصاری اور دیگر نے ایس پی پی یو کی معذرت کو بے دلی سے کی گئی معذرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی خاص مذہب کو بدنام کرنے کے لیے ساتھ شرارتی طور پر بنائے گئے سوالات میں ‘جہادی’ کے لفظ پر کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ انصاری نے کہا ، "ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ یونیورسٹی کو لازمی طور پر معافی مانگنی چاہئے ، اس شرارت کے ذمہ داروں کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کی جائے ، اور اس مسئلے کو اٹھانے والے طلباء کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔”