پونے سے آیا نوجوان کروناکامریض پربھنی کاساکلاپلاٹ کوسیل کردیاگیا

پربھنی:19مئی۔(ورق تازہ نیوز)پونے سے پربھنی پہونچنے والے ایک 20سالہ نوجوان کاگلے کا سواب لیا گیا تھا جس کی طبی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے ۔ چنانچہ اس مریض کو سرکاری اسپتال کے خصوصی کوروناوارڈ میں شریک کردیا گیا ہے ۔

میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رمیش پوار‘ ڈپٹی کمشنر جائے بھائے اور دیگر افسران نے ساکلا پلا کامعائنہ کرنے کے بعد مریض کے گھرکومرکز مانتے ہوئے اس کے اطراف کاایک کلومیٹر کاعلاقہ سیل کردیاگیاہے ۔

اس علاقہ کو کنٹینمنٹ زون قرار د ے دیاگیا ہے ۔مریض کے مکان اور آس پاس کے علاقے کو دوا کے پھواروں سے صاف کیاجارہاہے.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading