
جلگاؤں ١٩ ِ مئ( سعید پٹیل ) آج تازہ اطلاعات کے مطابق جلگاؤں ضلع کے مختلف مقامات کے ٤٥ افراد کے سویب نمونوں کی جانچ رپورٹ میں ٢٢ نموں نے منفی آۓ جبکہ ٢٣ نموں نے کورونا مثبت کے پاۓگۓ۔جس کی وجہ سے جلگاؤں ضلع نے کورونا مثبت کے تعلق سے تین سو کا عدد پار کرلیا ہے۔کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد ٣٢٠ ہوگئ ہیں۔ جس میں دھرن گاؤں ٧ ، بھساول ٤ ، جلگاؤں ١١ ، اور چوپڑا کا ایک مریض شامل ہیں۔ جبکہ گذشتہ کل کی اطلاعات کے مطابق کورونا کے تعلق سے یہاں آج ایک دن میں ١٨ کورونا مثبت مریض پاۓ جانے سے مجموعی تعداد ٢٩٧ ہوگئ ہیں۔
جانچ لیب کو بھیجےگۓ ٩٤ کورونا مشتبہ مریضوں کے سویب نمونوں کی جانچ رپورٹ موصول ہوئ۔جس میں ٧٦ مریضوں کی جانچ رپورٹ منفی آئ ہے۔جبکہ ١٨ مریضوں کی جانچ رپورٹ کورونا مثبت آئ ہے۔کورونا مثبت آنےوالےمریضوں میں جلگاؤں شہر کے دکشتانگر ،شاہونگر ،آر۔آر ہائ اسکول کا علاقہ کے ١١ ، سائ نگر ، بھساول کے ٣ ، بھڑگاؤں ١ ، پاچورا ١ ، کورپاؤلی تعلقہ بیاول کے ٢ ،مریض شامل ہیں۔جلگاؤں ضلع میں اب تک تادم تحریر کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد ٢٩٧ تک پہونچ گئ ہیں۔جس میں سے ٧٧ مریض کورونا مثبت سے صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔جبکہ کورونا مثبت سے ٣٣ مریضوں کی موت ہوچکی ہیں۔اس طرح کی تفصیلات ضلع انتظامیہ کی جانب سے دی گئ۔اسی دوان گذشتہ پیر کو ٤ ہزار ٧٣ افراد کی اسکرینیگ کی گئ۔اس کے علاوہ کل شام کو ٦٥ افراد کے سویب نمونے لےکر جانچ کےلۓ بھیجے گۓ ہیں۔جلگاؤں ضلع میں کورونا مریضوں کے ہونے والے اضافہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوۓ ضلع کلیکٹر انھوں نے جائزہ مٹینگ طلب کرکےافسران کو ضروری ھدایت دی ہیں۔اسی دوران آج منگل کی شام تک موصول اطلاع کے مطابق ضلع میں ٢٣ نۓ کورونا مثبت مریض پاۓ گۓ۔ضلع کے مختلف مقامات سے ٤٥ افراد کے نموں نے جانچ کےلۓ بھیجے گۓ تھے۔جس کی جانچ رپورٹ میں ٢٢ مشتبہ کی رپورٹ منفی آئ۔لیکن ٢٣ کورونا مشتبہ کی جانچ رپورٹ کورونا مثبت آنے سے مجموعی تعداد ٣٢٠ ہوگئ ہیں۔جلگاؤں ضلع کورونا وباء کے مثبت مریضوں کے تعلق سے ریڈزون میں ہے۔اس لۓ انتظامیہ نے عوام سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ کل ہی ضلع کے ٦٦ مقامات کو کورنٹیمینٹ اعلان کیا جا چکا ہے۔