پوری دنیا میں 37.81 لاکھ سے زائد افراد کووِڈ-19 سے متاثر، 2.64 لاکھ اموات

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 07 مئی (یواین آئی) کورنا وائرس (كووڈ -19) وبا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس سے دنیا 187 ممالک اور خطوں میں اب تک 264437 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 3781896 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کووِڈ-19 سے یہاں متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 52952 افراد متاثرہیں اور 1783 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ملک میں اب تک 15267 افراد مکمل طورصحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینیئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرسب سے زیادہ امریکہ ہے اور یہاں سب سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں۔ اب تک موصولہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے تین ملکوں میں دو دو لاکھ اور چھ ممالک میں متاثرین کی تعداد ایک ایک لاکھ سے اوپر پہنچ چکی ہے جبکہ ہندوستان سمیت پانچ ممالک میں یہ تعداد 50 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔دنیا کا سپرپاور تسلیم کیا جانے والے ملک امریکہ میں اب تک 1231943 لاکھ افراد سے زائد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 73566 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ یورپ میں سب سے زیادہ سنگین طور پر متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کے سبب اب تک 29684 افراد کی موت ہوئی ہے اور اب تک 214457 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین کووِڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

یہاں اب تک 219329 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 25857 افراد کی اس کے سبب موت ہو چکی ہے۔کووِڈ-19عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 83974 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4637 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 برس کی زیادہ کے عمروالے افرااد کے تھے۔اس درمیان، کورونا وائرس سے متاثر اور اموات کے معاملے میں یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہوچکے ہیں۔ فرانس میں اب تک 170694 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 25812 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ جرمنی میں کووِڈ-19 سے 168276 متاثر ہیں جبکہ 7277 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں. یہاں اب تک اس وبا سے 202359 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 30150 افراد اس وبا کی زد میں آکر ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 131744 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 3584 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس سے شدید متاثرخلیجی ملک ایران میں 103135 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6486 افراد کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔
دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی كووڈ-19 کے کیسز مسلسل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس کے کیسزایک لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ یہاں اب تک 177160 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1625 افراد اس وبا کے سبب موت کے کام آچکے ہیں۔برازیل میں بھی صورتحال سنگین ہے جہاں اب تک 127389 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8605 افراد کی موت ہوچکی ہے۔کورونا وائرس سے بیلجیم میں 8415، نیدر لینڈ میں 5305، کینیڈا میں 4366، سویڈن میں 3040، سوئٹزرلینڈ میں 1808، میکسیکو میں 2704، اکاڈور میں 1618، آئر لینڈ میں 1375، پرتگال میں 1105 اور انڈونیشیا میں 930 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ان کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں كورونا وائرس کے اب تک 24073 کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے اور اس وبا سے 564 افراد کی موت ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش میں اب تک 12425 افراد متاثر پائے گئے ہیں اور 199 افراد کی موت ہوئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading