پورنا(پربھنی) میں دو گروہ میں زبردست مارپیٹ‘ایک نوجوان کاقتل

پورنا:12 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے گجانن مندر علاقہ میں آج 12ستمبر کو شب پٹرول پمپ کے پاس دو گروہ میں زبردست مارپیٹ ہوئی اور ایک نوجوان کوچاقوگھونپ کر قتل کردیاگیا ۔ یہاں پر اسکول کے صحن میں ایک سماج کے لوگ دو۔ تین مہینوں سے پال ڈالے ہوئے ہیں ۔

آج شام اسی سماج کے دو گروپ میں پرانی دشمنی پرتنازعہشروع ہوگیاجو بعد میںزبردست جھگڑے میں تبدیل ہوگیا ۔اس وقت غصہ میں ایک نوجوان کوچاقوگھونپ دیاگیا ۔ جس میں نوجوان کی جائے واردات پر ہی موت ہوگئی ۔اس واقعہ کے بعدشہر میں ہلچل مچ گئی ۔پولس اسٹیشن میں قتل کامقدمہ درج کرنے کی کاروائی رات میںجاری تھی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading