ناندیڑ:22ستمبر کو میئر اورڈپٹی میئر کاچناﺅ’ڈاکٹرعرشیہ کوثرسمیت چھ خواتین میئر کی دعویدار

ناندیڑ:12 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے چناو 22 ستمبر کو اور خاتون فلاح وبہبود کمیٹی کی چیرمین کا انتخاب 18 ستمبر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہورہا ہے ۔ ریاستی حکومت نے کمشنر کو ہدایت کی تھی کہ وہ مذکورہ انتخابات ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جلدسے جلد منعقد کریں ۔ کانگریس کی میئر محترمہ دکشا دھبالے اور ڈپٹی میئر ستیش دیشمکھ تروڑیکر کی کارکردگی کی معیاد 30اپریل2020 کو ختم ہوئی تھی لیکن کورونا وباءکے باعث ان کی معیاد میںتوسیع کی گئی تھی ۔

اب جو میئر منتخب ہوگی وہ او بی سی خاتون زمرے سے ہوگی ۔ کارپوریشن میں کانگریس کویکطرفہ اکثریت حاصل ہونے سے کانگریس کی چھ خاتون کارپوریٹرس میئر کے عہدہ کی دعویدار ہیں ۔ ان میں موہنی ایونکر ‘ جئے شری پاوڑے ‘ شلجہ سوامی ‘ کوشلیہ پوری ‘ ڈاکٹرعرشیہ کوثر اورسنندا پاٹل کاشمار ہے ۔ سبھی واقف ہیں کہ میئر اور ڈپٹی میئرکا امیدوار کابینی وزیر اشوک راو چوہان کی مرضی سے ہی طئے ہوگا۔ اس لئے خواہشمند امیدوار اشوک راو کو منانے کی کوشش کریںگے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading