پنجاب یونیورسٹی میں اردو زبان کے ساتھ تعصب، اردو کو غیر ملکی زبانوں کے شعبوں میں ملا دیا گیا

پنجاب یونیورسٹی میں اردو زبان کے ساتھ تعصب، اردو کو غیر ملکی زبانوں کے شعبوں میں ملا دیا گیا

دانش گاہوں میں اردو کی موجودہ صورت حال سے سبھی واقف ہیں۔ اردو کو کہیں اپنوں کی بے مروتی کا سامنا ہے، تو کہیں غیروں کے ذریعہ اردو کی حق تلفی کی جارہی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی سے اردو ذریعہ تعلیم ختم کئے جانے کی خبرکو نیوز18 اردو نے ترجیحی بنیاد پرنشرکیاتھا۔ جس کے بعد ریاست میں زیر اقتدارکانگریس کے ہی ایک رکن اسمبلی راجکمارویرکا نے پنجاب یونیورسٹی کے اس فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔کانگریس رکن اسمبلی نے اس فیصلے کیلئے آرایس ایس کوذمہ دار قراردیا۔

المیہ یہ ہے کہ اردوکوپنجاب یونیورسٹی میں غیرملکی زبانوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے ڈین نے سرکولر جاری کرکے اردوکوغیر ملکی زبانوں کے شعبوں میں ضم کردیا ہے۔ جس پرشعبہ اردو کے صدر نےبھی اس فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔انہوں نے خط لکھ کرکہا ہے کہ اردو غیرملکی نہیں بلکہ ہندوستانی زبان ہے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading