
پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو ’کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں، دل بڑا کرنا چاہیے‘
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ واحد حل ایک قابل اعتماد الیکشن کمیشن کے ذریعے صاف و شفاف انتخابات ہیں۔رہنما تحریک انصاف اسد عمر کے مطابق اب پنجاب میں حکومت تحریک انصاف و اتحادیوں کی ہوگی
صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ معمولی جھگڑوں کے باوجود الیکشن ’پُرامن‘ رہا اور صورتحال کو قابو میں رکھا گیامسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ‘عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔’