پنجاب سے واپس آنے والے تین ٹراویلس ڈرائیور کورونا پازیٹیو: ناندیڑ میں متاثرین کی تعداد 6 ، اب تک دو کی موت ہوگئی

ناندیڑ ، یکم مئی (ورق تازہ نیوز) پنجاب کا سفر کرکے ناندیڑ واپس آتے ہوئے تین ٹراویلس ڈرائیوروں کو کورونا نے نشانہ بنایا۔ان 3 افراد کی جمعرات کو بھیجے گئے سواب ٹیسٹ کی رپورٹ آج موصول ہوئی اور تینوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے. اسطرح کی اطلاع نیلکنٹھ بھوسیکر نے دی.

میڈیا کوآرڈینیٹر اور ڈپٹی کلکٹر پرشانت شیلکے نے بتایا کہ تینوں نئے مریض ناندیڑ کے بس ڈرائیور ہیں جو پنجاب میں زائرین کو چھوڑ کر واپس آئے تھے۔ جمعرات کو ان کے سواب کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔ جمعہ کی صبح ان کی رپورٹ آئی۔

ناندیڑ میں پھنسے زائرین کے ایک گروپ کو پانچ دن قبل پنجاب لے جایا گیا اور وہاں چھوڑاگیا۔ یہ مسافر دس نجی ٹراویلس میں گئے تھے۔ حکومت نے بھی اس کے لئے اجازت دے دی تھی۔ زائرین کو سیاستدانوں کی موجودگی میں ناندیڑ میں الوداع کیا گیا۔

پنجاب سے واپسی کے بعد ، ٹراویلس کو سرحد کے باہر روک دیا گیا تھا اور اس پر ڈس انفیکشن کا چھڑکاؤ ہوا تھا۔ نیز بس ڈرائیوروں کو وہاں سے براہ راست کوارینٹائین میں رکھا گیا تھا۔ جمعرات کے روز ان کے سواب کے نمونے لئے گئے اور آج جمعہ کی صبح ان کی رپورٹ مثبت آئی۔

پیر برہان کے 64 سالہ شخص کی کل اسری نگر کے قبرستان میں پورے کووڈ احتیاطی ضابطہ اور اسلامی شریعت کے مطابق تدفین عمل میں آئی

ناندیڑ میں کورونا متاثرین کی تعداد اب بڑھ کر چھ ہوگئی ہے ، ناندیڑ کے پیر برہان نگر کے ایک 64 سالہ بزرگ اور سیلو سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ خاتون کی اموات ہوچکی ہیں۔

چاروں متاثرین اب پنجاب سے واپس آنے والے ڈرائیور ہیں۔اس سے قبل ابچل نگر کے ایک ڈرائیور کو کورونا کی زد میں آگیاتھا۔ شنکررا چوہان کا سرکاری میڈیکل اسپتال میں زیر علاج ہے۔ باقی تینوں پر ، ڈاکٹر شنکررا چوہان کا سرکاری میڈیکل اسپتال میں علاج شروع کردیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading