ممبئی:17فروری ۔(ایجنسیز): جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ میں جوان شہید ہوئے ہیں۔ حملہ کے بعد جہاں ایک طرف پورا ملک غم میں ڈوبا ہوا ہے ، وہیں پاکستان کے خلاف لوگوں میں بھی کافی غصہ ہے۔ حال ہی میں ایک پاکستانی سنگر پر لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا۔ یہ سنگر کوئی اور نہیں بلکہ ہندوستان میں کافی پسند کئے جانے والے عاطف اسلم ہیں۔میوزک کمپنی ٹی سیریز نے عاطف کے حال ہی میں ریلیز ہوئے گانے کو ان لسٹ کردیا ہے۔ یہ گانا گزشتہ دنوں ٹرینڈنگ ویڈیو میں سے رہا تھا۔ دراصل کچھ وقت پہلے ہی عاطف اسلم اور نصرت بھاروچا کا گانا "بارشیں "ریلیز ہوا ہے۔ پلوامہ حملے کے بعد لوگوں میں اتنا غصہ ہے کہ اس گانے کو لے کر کافی مخالفت شروع ہوگئی۔ یوٹیوب سے اس گانے کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔ جس کے بعد میوزک کمپنی ٹی سیریز نے اس پورے واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے عاطف اسلم کے گانے کو یوٹیوب سے ہٹادیا۔ٹی سیریز نے ابھی تک اس کا ا?فیشیل اعلان نہیں کیا ہے ، لیکن عاطف اسلم کا گایا ہوا گانا ان لسٹ ٹیگ کے ساتھ یوٹیوب پر نظر ا?رہا ہے۔ بتادیں کہ گانے کو ان لسٹ کرنے کا مطلب ہے کہ اس گانے کو اب سرچ کرکے ا?پ نہیں دھونڈ پائیں گے۔ اس کو دیکھنے کیلئے کسی یوٹیوب چینل پر جاکر دیکھنا ہوگا ، نہیں تو ا?پ کو اس کا براہ راست لنک چاہئے ہوگا۔