پلوامہ حملہ : سوشل میڈیا پر فرضی تصویریں شیئر کرنے پر کاروائی ہوگی

سری نگر:17فروری ۔(ایجنسیز)سی آر پی ایف نے پلوامہ دہشت گردی حملے کے سلسلے میں سوشل میڈیا میں چل رہی فرضی تصویروں کو شیئر نہ کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا کہ کشمیری طالب علموں کے ساتھ بدسلوکی کی خبریں غلط ہیں۔سی آر پی ایف نے اتوار کو ٹوئٹر پر جاری ایک مشورے میں کہا کہ پلوامہ دہشت گردی حملے میں شہید ہوئے جوانوں کی فرضی تصویریں سوشل میڈیا پر پھیلارہے ہیں۔ ایسی تصویروں کو شیئر یا پسند نہیں کیا جانا چاہئے۔سی آر پی ایف نے کہا کہ ”اس طرح کی بات سامنے آئی ہے کہ کچھ نفرت پھیلانے والے عناصر شہیدوں کے کٹے پھٹے جسموں کی فرضی تصویریں سوشل میڈیا پر پھیلانے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن ہم متحد ہیں۔“ مشورے میں کہا گیا ہے کہ ایسی تصویریں یا پوسٹ شیئر نہیں کی جانی چاہئے۔ ایسی تصویریں اور پوسٹ کی اطلاع ’ویب پرو ایٹ سی آر پی ایف ڈاٹ گو ڈاٹ ان‘ پر دی جاسکتی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading