کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتوار کے روز ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں چل رہے عالمی کپ 2019 میں اپنے آخری لیگ مقابلہ میں سری لنکا پر شاندار جیت کی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونے جا رہے سیمی فائنل میچ کے لئے نیک خواہشت پیش کی ہیں۔ ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں منگل کے روز نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔
پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا، ’’ٹیم انڈیا کو سری لنکا پر شاندار جیت کی مبارک باد۔ ہندوستانی ٹیم عالمی کپ میں سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم بن کر ابھری ہے۔ پورا ہندوستان آپ کے ساتھ ہے، ٹیم انڈیا! سیمی فائنل کے لئے نیک خواہشات۔‘‘
टीम इंडिया को श्रीलंका पर शानदार जीत की बधाई। भारतीय टीम विश्वकप में सबसे शानदार प्रदर्शन करने वाली टीम बनकर उभरी है। पूरा हिंदुस्तान आपके साथ है। #TeamIndia All the best for the semis!
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) July 7, 2019
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز لیڈز کے میدان پر کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں ہندوستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست دی اور اسی کے ساتھ پوانٹ ٹیبل میں بھی سر فہرست آ گئی۔ کے ایل راہل اور روہت شرما نے شاندار سنچریاں اسکور کیں جس کی مدد سے ہندوستان نے آخری لیگ میچ کو شاندار طریقہ سے ختم کیا۔
ٹیم انڈیا اور نیوزی لینڈ کا اس عالمی کپ میں ابھی تک کوئی مقابلہ نہیں ہو پایا ہے کیوںکہ جس میچ میں انہیں مد مقابل ہونا تھا اس میں بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا۔ اس میچ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ حاصل ہوا تھا۔ ادھر دوسرے سیمی فائنل میں دو روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ مدِ مقابل ہوں گے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کو ’منی ایشیز‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
