پربھنی میں مذہبی مقامات کو 15 مارچ تک بند رکھنے کے احکامات جاری

پربھنی5مارچ (ورق تازہ نیوز) اس وقت ضلع پربھنی میں کورونا انفیکشن میں اضافے کے پیش نظر عام شہریوں کی صحت کے حوالے سے کچھ معاملات میں پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے ، ضلع کے تمام مذہبی مقامات ، مذہبی پروگرام کے ہجوم پر غور کرتے ہوئے انھیں 7 مارچ 2021 ءتک بند رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اب اس مدت میں توسیع کرتے ہوئے ضلع بھر میں مذہبی مقامات کو 15 مارچ 2021 تک بند رکھنے کی ہدایات دی گئی ہے ۔ نیز 5 افراد کو مذہبی مقام پر روزانہ کی رسومات ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس طرح کا حکم ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈی ایم ڈی ایم موگلیکر نے آج جاری کیا