ناندیڑ سے مزیددو نئی ٹرینوں کاآغاز

ناندیڑ:5مارچ (ورق تازہ نیوز)ریلوے بورڈ کے اعلان کے مطابق کولہاپور ۔ ناگپور ۔ کولہاپور ۔اور تروپتی ۔شری سائی نگر شیرڈی۔ تروپتی یہ دونئی ایکسپریس ٹرینوں کاآغاز کیا جارہاہے۔ٹرین نمبر07417 تروپتی ۔ شری سائی نگر شیرڈی(ہفتہ وار) خصوصی ایکسپریس گاڑی 6اپریل سے تروپتی سے ہر منگل کو صبح ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہوگی اور گنٹکل ‘سکندر آباد‘نظام آباد ‘ ناندیڑ‘پربھنی ‘ اورنگ آباد ‘منماڑ سے گزرتے ہوئے شری سائی نگر شیرڈی کو دوسرے دن صبح10:45بجے پہنچے گی ۔

گاڑی نمبر 07418شری سائی نگر شیرڈی ۔ تروپتی (ہفتہ واری) خصوصی ایکسپریس 7اپریل سے شری سائی نگر شیرڈی سے ہر بدھ کوشب 19:35بجے رانہ ہوگی اور منماڑ‘اورنگ آباد ‘ناندیڑ‘ نظام آباد ‘سکندر آباد ‘گنٹکل کے راستے تروپتی کو دوسرے دن شب 22.10بجے پہنچ جائے گی ۔گاڑی نمبر 01404 کولہاپورتا ناگپور(ہفتہ میں دومرتبہ )خصوصی ایکسپریس ٹرین 12مارچ سے کولہاپور سے ہر پیر اور جمعہ کو دوپہر 12:45بجے روانہ ہوگی اور میرج ‘لاتور ‘پربھنی ‘ واشیم ‘اکولہ کے راستے ناگپور کودوسرے دن دوپہربارہ بجے پہونچے گی ۔

ٹرین نمبر 01403 ناگپورتا کولہاپور(ہفتہ میں دو مرتبہ) خصوصی ایکسپریس ٹرین 13مارچ سے ناگپورسے ہرمنگل اور ہفتہ کو دوپہر15:15بجے روانہ ہوگی اور میرج ‘لاتور ‘ پربھنی ‘واشیم ‘ اکولہ سے گزرتے ہوئے کولہا پور میںدوسرے دن دوپہر14بجے پہنچے گی ۔