پربھنی میں آج رات سے تین دنوں تک سخت کرفیو ‘صرف میڈیکل ودیگر ضروری اشیاءکی دوکانوں کو اجازت

پربھنی :2جولائی( ورق تازہ نیوز) پربھنی میونسپل کارپوریشن حدود اور 5 کلومیٹر رقبے کے ساتھ ساتھ ضلع کی تمام بلدیات اور نگر پنچایتوں میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے احتیاطی اقدام کے طور پر 2 جولائی 2020 کورات 12 بجے سے لے کر مورخہ۔ 5 جولائی 2020 کو رات 12 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ اس طرح کا اعلان ضلع کلکٹر ڈی ایم مڑگیکرنے کیا ہے ۔

سرکاری دفتر کے تمام ملازمین اور ان کی گاڑیاں ، تمام سرکاری گاڑیاں ، تمام سرکاری اور نجی ڈسپنسریوں ، تمام اشیایہ ضروریہ کی دکانیں اور طبی عملہ ، میڈیکل اسپتال کا عملہ ، کے ساتھ ساتھ خوراک تقسیم کرنے والی این جی اوز اور ان کی گاڑیاں ، ایسی گاڑیاں اور افراد جو ضروری خدمات کے لئے لائسنس یافتہ ہیں۔

، میڈیکل ایمرجنسی اینڈ ایمرجنسی سروسز ، گیس ڈسٹری بیوٹرز اور گیس سلنڈر فراہمی گاڑیاں اور ملازمین ، اخبارات کے ایڈیٹرز ، رپورٹرز ، نمائندے ، تقسیم کار نیز پٹرول پمپ تقسیم کار ، ملازمین اور ان کی گاڑیاں اور دودھ فروش 6 سے 9 بجے تک دودھ فروخت کرسکتے ہیں اس کے علاوہ زرعی بییج ، ان کے گوداموں اور دکانوں پر کھاد کی آمدورفت کے ساتھ ساتھ ان کے لئے درکار گاڑیاں اور مزدور اور روئی کے خریداری مراکز ، قومی بینکوں ، دکانداروں سے کرنسی کے ذریعہ ادائیگی کے لئے مناسب قیمت وغیرہ سے جوڑے افراد کو کرفیو سے مستثنیٰ رکھاگیا ہے ۔

ان مذکورہ خدمات کے علاوہ اگر کوئی بھی فرد باہر نظر آئے تواسکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ ان احکام کو نافذ کرنے کی ذمہ داری سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پربھنی ، تمام سب ڈویژنوں کے سب ڈویژنل افسران ، تمام تعلقہ مجسٹریٹ پر عائد ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading