پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی پیٹرون عہدہ پرسیدعبدالرزاق کاانتخاب

پربھنی:15جنوری(حمید ملک کے ذریعہ) علاقہ مراٹھواڑہ کی مشہور معروف تعلیمی سوسائٹی پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی پیٹرون عہدہ پرسید عبدالرزاق کی نامزدگی عمل میں آئی ہے۔ جبکہ سوسائٹی کے صدرعہدہ پر سیدموسیٰ سید حاجی سیکریٹری کی حیثیت سے مظہرعلی خاں کی نامزگی عمل میں آئی ہے،اسی طرح نائب صدر عہدہ پرڈاکٹرحیدرعلی بیگ ‘جوائنٹ سیکریٹری عہدہ پر سید محمدعرف گلو کی نامزدگی عمل میں آئی ہے ۔

اسی طرح مجلس عاملہ کے اراکین میں سیدناظم علی اور عبدالغفارسر شامل ہیں۔عیاں رہے کہ پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی پربھنی کے صدر ملک کی نامور شخصیت کُل ہند مجلس تعمیر ملت کے نائب صدر نیزرکن تاسیسی مسلم پرسنل لاءبورڈ ‘سرسید ثانی ‘تعلیمی سماجی ‘اعلیٰ شخصیت محسن مراٹھواڑہ الحاج عبدالرشیدانجینئر کے اچانک سانحہ ارتحال کے بعد پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی پربھنی میں ایک بہت بڑا خلاءپیدا ہوگیاتھا ۔

جس کو پُر کرنے کےلئے جدید تشکیل بے حد لازمی ہوچکی تھی ۔ جس کے پیش نظر پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی پربھنی میں گزشتہ 9 ڈسمبر2020 کے روزایک خصوصی میٹنگ منعقد کی گئی تھی ۔اسی طرح 11 جنوری 2021 کے روزاسسٹنٹ چیریٹی کمشنر آفس پربھنی میں نئی مجلس عاملہ کی چینج رپورٹ داخل کی گئی جس میں مذکورہ و بالا عہدیداران کی نامزدگی عمل میں آئی ہے ۔ پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی کی جدیدتشکیل کردہ نامزدگی پر پربھنی اورجالنہ ضلع کے تعلیمی حلقوں میں اسی طرح علاقہ مراٹھواڑہ میں مسرت کااظہار کیاجارہاہے اورجدیدتشکیل کردہ سوسائٹی کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیاجارہاہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading