پربھنی:19اکتوبر:(ورقِ تازہ نیوز) شیخ الصوفیا ء، سراج السالکین ، زبدة العارفین، مظہر مراد حضرت قبلہ شاہ محمدفضل اللہ خان ؒ مرادیہ چشتیہ عالیہ نظامیہ ‘دامن روضہ مبارک حضرت قبلہ اخوند شاہ میاں ؒ پر بھنی کا سہہ روزہ عرس شریف روایتی جوش و خروش اورعقیدت کے ساتھ منایاجارہا ہے ۔
عرس پیر طریقت جانشین رحمت مُراد حضرت قبلہ محمد رحمت اللہ خاں اطہربابااورنور مراد سید شاہ معبود صاحب مخدوم عالم چشتیہ عالیہ نظامیہ مرادیہ کی سرپرستی میں منعقد ہورہا ہے ۔24اکتوبر2023ءبروز منگل کوبعد نماز عصر غسل مبارک ہوگا
۔25اکتوبر بروز بدھ کوبعد نماز مغرب کو صندل شریف اور محفل سماع مقرر ہے ار 26اکتوبر جمعرات کو قبل از مغرب روضئہ مبارک پرچراغاں ہوگا ۔ عقید ت مندوں سے پُر خلوص اپیل ہے کہ وہ کثیرتعدادمیںعرس شریف کی تمام تقاریب میںشرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔