- غزہ میں حماس کی سکیورٹی فورسز کے سربراہ کی اہلخانہ سمیت ہلاک ہونے کی اطلاعات
حماس سے منسلک ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کی سکیورٹی فورسز کے سربراہ ہلاک ہو گئے ہیں۔ حماس کی سکیورٹی فورسز کے سربراہ جہاد میحسن کے ساتھ غزہ میں اُن کے اہلخانہ کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان سے قبل جمعرات کی ہی صبح حماس کی سیاسی قیادت کے لیے منتخب ہونے والی پہلی خاتون جمیلہ الشنطی اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئیں تھی۔
حماس کے شریک بانی عبدالعزیز الرنتیسی کی بیوہ جمیلہ الشنطی نے حماس میں خواتین کی تحریک کی بنیاد رکھی تھی اور سنہ 2021 میں وہ حماس کے پولیٹیکل بیورو کے لیے منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
رواں ہفتے کے اوائل میں اسرائیلی دفاعی افواج نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ ایمن نوفل، جنھیں حماس کا ایک سینیئر عہدیدار کہا جاتا ہے، کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے.
امریکہ کی اپنے شہریوں کے لیے دنیا بھر میں سفر کے حوالے سے تنبیہ جاری
امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کو بیرونی ممالک میں مقیم اپنے تمام شہریوں کے لیے ’عالمی سطح پر سکیورٹی الرٹ‘ جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دنیا بھر میں مختلف مقامات پر بڑھتی ہوئی کشیدگی، امریکی شہریوں اور مفادات کے خلاف دہشت گرد حملوں کے خطرے، مظاہروں یا پُرتشدد کارروائیوں کے امکانات کی وجہ سے محکمہ خارجہ نے بیرون ملک مقیم امریکی شہریوں کو زیادہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔‘
اسرائیل اور جنوبی لبنان کے درمیان سرحد پر کشیدگی میں اضافے کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے شمالی اسرائیل کے مغربی علاقے گلیل پر 20 راکٹ داغے گئے ہیں۔ اسرائیلی دفاعی افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی دفاعی افواج نے گولہ باری سے بھرپور جواب دیا ہے۔
لبنان میں حماس کے عسکریت پسندوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے 30 میزائل داغے ہیں۔
یہ اسرائیل اور لبنان میں عسکریت پسندوں کے درمیان سرحد پار فائرنگ کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ اس سے قبل لبنان کی جانب سے سرحد پار دو گائیڈڈ میزائل داغے گئے تھے۔
خلاصہ
مصر نے غزہ میں امداد کے 20 ٹرکوں کو داخل کرنے کے لیے رفح کراسنگ کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے
صدر بائیڈن کی اسرائیل کو ’جنگی قوانین‘ کو مدنظر رکھنے کی ہدایت: اسرائیل کی مصر کے راستے غزہ میں امداد کی آمد میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی یقین دہانی
اسرائیل کا کہنا ہے کہ الاہلی ہسپتال پر اس نے حملہ نہیں کیا بلکہ وہ غزہ سے ہی داغے گئے راکٹ کا نشانہ بنا
اسرائیلی دفاعی افواج کے مطابق سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے اب تک 306 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چُکے ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3700 سے بڑھ گئی ہے جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے حملوں میں اس کے 1400 سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ پر بمباری کے بعد وہاں سے قریباً 10 لاکھ فلسطینیوں نے نقل مکانی کی ہے جنھیں ’فوری مدد‘ کی ضرورت ہے
اسرائیلی فوج نے غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یرغمالیوں کی تعداد 203 ہے
لبنان کی جانب سے اسرائیل پر مزید راکٹ داغے جانے کی اطلاعات
لبنان
EPACopyright: EPA