پربھنی:بھیانک سڑک حادثہ میں 4 افراد ہلاک

اورنگ آباد، 14 دسمبر(یواین آئی) مراٹھواڑہ کے ضلع پربھنی میں گنگا کھیڑ تاپرلی روڈ پر اتوار کی رات ایک آٹورکشہ الٹنے کے نتیجے میں چار افراد کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق امبے جوگائی کے کچھ لوگ سونپیٹھ میں شادی کے پروگرام میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھےکہ اسی دوران یہ حادثہ کارم پاٹی کے قریب ہوا۔

حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ متاثرین کو نکالنے کے لئے جے سی بی کو طلب کرنا پڑی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ، لیکن اس سے قبل ہی ان کی موت ہوگئی تھی۔پولیس نے رپورٹ درج کرکےتفتیش شروع کردی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading