زیر اعظم مودی بولے- عمران خان پٹھان ہیں تو اب ثابت کرنے کا وقت آگیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر زبردست حملہ بولا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر زبردست حملہ بولا ہے۔ ہفتہ کے روز راجستھان میں ایک ریلی کے دوران انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عمران خان اپنے لفظوں کی کسوٹی پر کھرے اتریں۔ دہشت گرد تنظیموں پر کاروائی کرنی چاہئے۔

ٹونک میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’ پاکستان میں نئی حکومت بننے پر میں نے پروٹوکول کے تحت انہیں فون کر کے مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ ہم بہت لڑ چکے، آو مل کر غریبی کے خلاف لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی میں پٹھان کا بچہ ہوں، کبھی جھوٹ نہیں بولتا۔ آج ان کے لفظوں کو کسوٹی پر تولنے کا وقت ہے‘‘۔

وزیر اعظم مودی نے پاکستان پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملہ کے بعد پڑوسی ملک میں ہنگامہ برپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک اور تقریبا سبھی بین اقوامی ادارے پلوامہ حملے کے خلاف متحد ہو کر ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مودی نے کہا ’’ سرحد پر ڈٹے ہماری فوجیوں پر، مودی حکومت پراور ماں بھوانی کے آشیرواد پر بھروسہ رکھئے، اس بار سب کا حساب ہو گا‘‘

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading