پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کا مطالبہ کرسکتی ہے بی سی سی آئی

ممبئی ۔21۔فروری ۔پاکستان کی جانب سے مسلسل دہشت گردانہ حملوں سے پریشان ہندستان نے اب کھیل کے میدان میں بھی سخت کارروائی کا ذہن بنا لیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ بی سی سی آئی پاکستان کو ورلڈ کپ 2019 سے باہر نکانے کا مطالبہ کر سکتی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی، آئی سی سی سے مانگ کر سکتی ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کیا جائے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان سے کھیلنے کے مسئلے پر جمعہ کو کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرس (سی او اے ) کی میٹنگ ہونے والی ہے جس میں آگے کے ایکشن پر بات چیت ہوگی۔

اس میٹنگ سے پہلے وزارت کھیل، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے بات۔چیت کی جائے گی۔ اس صلاح کے بعد ہی بی سی سی آئی اور سی او اے پاکستان سے ورلڈ کپ میں کھیلنے کو لیکر کوئی فیصلہ کریں گے۔ حالانکہ بی سی سی آئی نے اس معاملے پرآئی سی سی کو ابھی کوئی خط نہیں لکھا ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading