ہرکھلاڑی اپنی وردی پرسیاہ پٹّی باندھ کرشہیدوں کے لواحقین کے غموں کامظہربن کرمیدان میں اُترا ہے۔سیّد علی اشرف
تھانے:21.فروری (ظفر اللہ خان)نوجوانوں میں حُب الوطنی کوزندہ رکھنے اورمُلک وقوم کیلئے شہادت کی اہمیت باورکرانے کیلئے ممبرامیں کھیلوں سے وابستہ مقامی اداروں نے آج سویرے دس بجے سے ممبراکے متّل میدان میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغازکیاجس کاافتتاح صوبے میں سیاسی قائدسیّدعلی اشرف نے کیااس موقعے پراُن کے ساتھ سینئررکنِ بلدیہ راجن کینی،سماجی خدمتگار عزیزباٹا،کریم خان،عظیم شیخ،ریحان پیتل والاسنگیتادونے ودیگرعمائدینِ شہرکھلاڑیوں اورشائقین کے ہمراہ موجودتھے،واضح رہے گزشتہ ۱۴؍فروری کوصوبہ کشمیرمیں ضلع پلوامہ کے لیتہ پورگاوں میں سی آرپی ایف قافلے پردہشت گردی کے تحت خودکُش حملہ کیاگیاجس میں ۴۴؍جوان شہیدہوگئے جنہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کاسلسلہ مُلک بھر شروع ہوگیااورتقریباًہرایک اپنے اندازمیں شہیدوں کوخراجِ عقیدت پیش کرتانظرآرہاہے،لہٰذایہاں مسلم اکثریتی ممبراشہرمیں نوجوان کھلاڑیوں کی حُب الوطنی کوفروغ دینے کیلئے ایم کے اسپورٹس اورجولی بوائزنامی کھیل سے وابستہ اداروں نے’’جوبلی ٹرافی سیشن 4‘‘کے عنوان پربین الریاستی پنج روزہ ٹورنامنٹ کاانعقادکرتے ہوئے ۳۲؍ٹیموں کومدعو کیا ہے ،اتوارکوفائنل ہوگاجہاں فاتح ٹیم کودولاکھ نقداورٹرافی،رنراپ ٹیم کوایک لاکھ اورنقد،سیکنڈرنراپ ٹیم کوپچاس ہزار نقد اورٹرافی،اورتھرڈرنراپ کوپچّیس ہزار نقداورٹرافی،مین آف دی میچ کوایل ای ڈی ٹی وی،بیسٹ بالراوربیسٹ بیٹسمین کومعروف کمپنی کے معیاری اسپورٹس شوزعطاکئے جائیں گے،اس موقعے پرسیّدعلی اشرف نے نمائندہ روزنامہ ممبئی اردونیوزکوٹورنامنٹ کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے فرمایا’’ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں میں حُب الوطنی ٹھاٹھیں مارنے لگے،اسی لئے ہم نے سبھی ٹیموں کوآج سویرے میدان میں بلواکراُن کے نمائندوں نے ہمارے ساتھ دومنٹ کی خاموشی اختیارکرتے ہوئے شہیدوں کوخراجِ عقیدت پیش کیا،یہاں ہرکھلاڑی حتیّٰ کے امپائربھی اپنی وردی پرسیاہ پٹّی باندھ کرشہیدوں کے لواحقین واقرباء کے غموں کامظہربن کرمیدان میں اُترے ہیں‘‘راجن کینی نے کہا’’آج ممبراسے حُب الوطنی کانیاٹرنڈشروع ہواجوقابلِ تائیدہے،ہمیں ہمارے جوانوں کوہرحال میں یادکرناہے جوسرحدوں پرقربانیاں پیش کرتے ہوئے ہماری زندگیوں کوامن وامان بخشتے ہیں،اس طریقے سے کم ازکم شہیدوں کے اعزّاواقارب کوحوصلہ ملے گاکہ شہید فوجی جوانوں نے مُلک میں ایسا بڑاکام کیاہے جوباعثِ افتخارہے‘‘