پاکستانی پی ایم کو پیسے کی کمی، امریکہ جانے کے لیے سعودی کراؤن پرنس نے دیا اپنا طیارہ

سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو امریکہ کا سفر کرنے کے لیے اپنا نجی طیارہ دے دیا، جس کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورہ کے بعد امریکہ کے لیے روانہ ہوئے۔ ’دی نیوز انٹرنیشنل‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی کراؤن پرنس نے ہفتہ کے روز امریکہ کے لیے کمرشیل پرواز لینے سے عمران خان کو روک دیا اور اپنے نجی طیارہ سے پرواز بھرنے کے لیے کہا، کیونکہ وہ اپنے مہمان کو کمرشیل طیارہ میں سفر نہیں کرنے دے سکتے تھے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مالی صلاح کار عبدالحفیظ شیخ، اسپیشل اسسٹنٹ آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار عباس بخاری بھی وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔

سعودی عرب کے دو روزہ دورہ کے دوران عمران خان نے سعودی کنگ سلمان بن عبدالعزیز، کراؤن پرنس اور دیگر لیڈروں کے ساتھ میٹنگیں کیں۔

عمران خان ہفتہ کے روز نیویارک پہنچے، جہاں وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 74ویں اجلاس کو خطاب کریں گے۔ یہ اجلاس جموں و کشمیر کے ایشو پر پاکستان کے نظریہ اور اس کے حالات پر مرکوز ہوگا۔ عمران خان پیر کو امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading