پاکستانی ٹیم کے بلے باز شعیب ملک نےمنفرد ریکارڈبنایا

دبئی. پاکستانی ٹیم کے بلے باز شعیب ملک نے ٹوینٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بطور کھلاڑی اپنی فتوحات کی تعداد 201تک پہنچا لی ہے جو ایک منفرد ریکارڈ ہے ۔ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بطور کھلاڑی سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے والے کھلاڑی ویسٹ انڈیز کی کیرون پولارڈ ہیں جو242مرتبہ میچ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں ،ویسٹ انڈیز کے ہی ڈووین براوو 232ٹی ٹوینٹی میچ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں ۔ان کے علاوہ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوینٹی انٹر نیشنل کرکٹ کی 13سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔

18سالہ شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 20 رنز دیتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔شاہین آفریدی نے عمدہ کارکردگی سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور یہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 19سال سے کم عمر کسی بھی بالر کی بہترین بالنگ ہے۔ یاد رہے کہ تین ٹی ٹوینٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل 11 ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی تھی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading