پاکستانی سپر ماڈل کی پارٹی میں نظر آئے ” امیتابھ ” اور ” ایشوریہ ” !

کراچی ۔2جنوری ۔حال ہی میں ہوئی ایشا امبانی کی شادی کی ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کافی چرچا ہوئی تھی ۔ اس شادی سے پاکستان بھی الگ نہیں رہا اور کراچی میں کچھ ایسا ہوا جس کا اب سوشل میڈیا پر جم کر مذاق اڑایا جارہا ہے۔ دراصل حال ہی میں پاکستان کی سپرماڈل عالیہ زیدی نے کراچی میں امبانی تھیم پر فرضی پارٹی کا انعقاد کیا ۔ اس پارٹی میں پاکستان کی کئی ہستیاں نقلی ہیروں کے ہار اور ماسک پہنے ہوئے نظر آئے۔پارٹی کو عالیشان محسوس کرانے کیلئے پروگرام کی جگہ پر کچھ جگہوں کے نقلی نام بھی دئے گئے ۔ پارٹی کے وینو کے باہر لکھا گیا 10 کروڑ ڈالر کی پارٹی ۔ وہیں ایک جانب بورڈ میں لکھا گیا 26 کیریٹ سونے کی دیوار ۔ اس کے علاوہ ہاتھی کے پتلے کو پارٹی میں آیا دو کروڑ ڈالر کا

بھی بتایا گیا ۔

پاکستانی سپر ماڈل کی پارٹی میں نظر آئے

اس فرضی پارٹی میں پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کے کئی لوگ پہنچے ۔ پاک فیشن کونسل کے صدر اور ڈیزائنر دیپک پروانی امیتابھ بچن کا ماسک لگا کر پہنچے ۔ ایک خاتون ایشوریہ رائے کا ماسک لگاکر آئیں۔کچھ اور لوگ بالی ووڈ اسٹارس کا ماسک لگائے ہوئے نظر آئے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading