پاکستانی بلے باز بابر اعظم بنے نمبر ون بلے باز’ قائم کئے کئی سنگ میل

دبٸ۔٣٠۔اکتوبر ۔آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 68ناٹ آؤٹ ، 45اور50رنز کی اننگز کھیلنے والے zپاکستان ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے کئی سنگ میل قائم کرلئے ہیں ۔چوبیس سالہ بابر اعظم اب تک محدود اوور کی طرز کی کرکٹ میں 23 میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 7 نصف سنچریوں کی بدولت 56.56 کی اوسط سے 905 رنز بنائے ہیں ۔اب تک ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں کوئی اور بلے باز اپنے کیریئر کی پہلی 23اننگز میں ان سے زیادہ رنز اسکور نہیں کرسکا ہے .پاکستان کے لیے محض3بلے باز بابر اعظم سے زیادہ نصف سنچریاں ا سکور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں محمد حفیظ (9نصف سنچریاں) ، احمد شہزاد (7نصف سنچریاں اور ایک سنچری ) اور عمر اکمل (8نصف سنچریاں) شامل ہیں ۔تاہم بابر اعظم کم ترین میچوں میں 7نصف سنچریاں اسکور کرنے والے بلے باز ہیں ۔ ان سے قبل پاکستانی ٹیم کے سینئر بلے با ز محمد حفیظ نے 48اننگز میں7نصف سنچریاں سکور کی تھیں ۔علاوہ ازیں بابر اعظم تیسری مرتبہ ٹی 20 میں نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں ۔ رینکنگ میں تیسری بار پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بابر اعظم نے 844 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود آرون فنچ کے 839 جبکہ ہندوستان کے لوکیش راہل 812 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading