پاپولر فرنٹ آف انڈیا پونہ 19-COVIDسے فوت شدہ لوگوں کی تدفین کیلئے صف اول میں

پونہ: پورے ملک میں کورونا وائرس کے شکا ر سب سے زیادہ مہاراشٹرا میں ہیں .جس میں ممبئی اور پونہ سب سے اوپر ہیں . مہاراشٹرریاست اس وقت وبائی امراض کے خوف میں مبتلا ہے اور مرنے والےکے رشتہ داریا تو لاش کا دعوی کرنے سے انکار کرنے پر بضد ہے یا پھر Quarantineمیں ہیں، پاپولر فرنٹ آف انڈیا COVID-19 کی وجہ سےمرنے والوں کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے آگے آیا ہے۔

16/اپریل 2020تک ، پونے میں کوویڈ 19 کے 473 واقعات ہوئے جن میں سے 45 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ایسے حالات میں لوگوں میں اس قدرخوف ہے کہ انفیکشن کے ڈر سے فوت شدہ لوگوں کی لاش حاصل کرنے کے سے بھی گھبرا رہے ہیں دوسری وجہ یہ ہے کہ کوویڈ 19 سے متاثر لوگوں کوQuarantine کیا جارہا ہے جس وجہ سے وہ لاش حاصل کرنے سے قاصر ہیں.دونوں ہی سورتوں میں اگر کوئی بھی کسی وجہ سے لاش کا دعوی نہیں کرتا ہے تو پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ممبران کے ذریعے آخری رسومات ادا کر کے مرحوم کو دفنایا جا رہا ہے . پاپولر فرنٹ آف انڈیا نےپونے میں گذشتہ ہفتے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد 18 افراد کو سپرد خاک کیا ہے۔ محکمہ صحت سے اطلاع ملنے کے بعدممبران متعلقہ اسپتال سے لاش حاصل کرتے ہیں اور لاش کو ایمبولینس میں قبرستان منتقل کرتے ہیں اور آخری رسومات ادا کرتے ہیں.

ضلعی انتظامیہ نے 35 سے 40 پی ایف آئی ممبران کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا تھا اور کوویڈ 19 کی وجہ سے فوت ہونے والے مریضوں کی تدفین سے متعلق پروٹوکول پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔پاپولر فرنٹ آف انڈیا پونہ کے ضلعی صدر رضی خان نے کے مطابق " کچھ خاندانوں کی حالت Quarantine ہونے کی وجہ سے ، رشتہ داروں کو لاشوں کے دعوے کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. چند روزپہلے ایک خاتون نائیڈو اسپتال میں فوت ہوگئیں . ان کے اہل خانہ کے طرف سے کو بھی نہیں آسکتا تھا ، کیونکہ احتیاطی طور سبھی Quarantine پر جانے کو کہا گیا تھا . بعد میں اس خاتون کو ہمارے ممبروں نے کوثر باغ قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔ آگے رضی خان نے اس کام کے دوران آنے والی کچھ مشکلات کا ذکر کیا ، انہوں کے کہا کہ اسپتال میں ایک ہی ایمبولنس ہونے کی وجہ درکار وقت سے زیادہ لگ رہا ہے ، نیز قبرستان سے متصل کچھ رہائشی کرونا وائرس کے مریض کے جسم کو انفیکشن کے خوف سے دفن کرنے کے بارے میں شکوک و شبہات کا مظاہرہ کر رہے ہیں. انتظامیہ قبرستان سے متصل رہائش پذیر لوگوں کو راضی کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس سے کوئی نقصان نہیں ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ممبران کو بھرپور مدد اور پیروی حاصل ہے . پروٹوکول کے مطابق ، لاشیں پلاسٹک کے تھیلے میں لپیٹ کر 10 فٹ گہری قبر کے نیچے دفن کی جاتی ہیں جو کہ عام طور پر 5 فٹ گہری ہوتی ہیں ۔ پی ایف آئی مقامی کونسلرز کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے کہ جے سی بی کے ذریعے قبر کھودنے کی سہولت دی جائے ۔

اسی طرح سے مختلف ضلعوں میں جہاں ایسے حالات ہیں یا آسکتے ہیں پاپولر فرنٹ آف انڈیا اپنے تربیت یافتہ ممبران کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading