پاتور: (سید اسرارحسین آکولہ)مہاراشٹر اردو پترکار سنگھ پچھلے چار برسوں سے صحافت کے میدان میں نیز سماج میں قابلِ ذکر خدمات انجام دے رہا ہے اور ہمیشہ صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تیار رہتا ہے لہذا اردو پترکار سنگھ کی توسیع کے حوالے سے پاتور شہر میں اردو پترکار سنگھ کےآل مہاراشٹر صدر محترم جمیل احمد صاحب کی نگرانی میں تعلقہ کے دفتر میں ضلعی انتظامیہ کی تشکیل عمل میں آئی
مختلف سطح کے تقررات ہوئے جس میں بطور خاص ضلعی صدر فرحان امین، ضلعی سیکرٹری شیخ لقمان، ضلعی نائب صدر سید اسرار حسین و قانونی صلاح کار کے طور پر ایڈووکیٹ محمد شعیب صاحب تقرر اتفاق رائے سے عمل میں آیا اس موقع پرتمام ذمہ داران کا پھولوں سے استقبال کیا گیا دیگر اخبارات کے نمائندوں نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔