ٹی راجہ سنگھ کو بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے کی پولس کی ہدایت

حیدرآباد (ایجنسیز) حیدرآباد سٹی پولیس نے بی جے پی کے رکن مقننہ ٹی راجہ سنگھ کو ایک نوٹس حوالے کرتے ہوئے سیکوریٹی اقدامات کے پیش نظر ان سے بلٹ پروف گاڑی اور حکومت کی جانب سے الاٹ کردہ سیکوریٹی اہلکار کی خدمات سے استفادہ پر زور دیاہے۔راجہ سنگھ جو حلقہ گوشہ محل سے اسمبلی میں نمائندگی کرتے ہیں، کو منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کی جانب سے19 مارچ کو ایک نوٹس جاری کی گئی اور سنگھ نے اس نوٹس کو قبول بھی کیا ہے۔

ان (راجہ سنگھ) سے کہا گیا ہے کہ وہ ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے بلٹ پروف گاڑی اور انہیں الاٹ کردہ(1+4) سیکوریٹی اہلکار استعمال کریں جبکہ چند مواقع پر دیکھا گیا ہے کہ راجہ سنگھ، سیکورٹی کے بغیر عوام میں چلے جاتے ہیں۔

پولیس عہدیدار نے کہا کہ نوٹس کی اجرائی، سیکورٹی کے پیش نظر کی جانے والی معمول کے مطابق کارروائی ہے۔ذرائع کے مطابق منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نے بتایاکہ پولیس نے راجہ سنگھ کو بلٹ پروف گاڑی اور 1+4 سیکورٹی فراہم کرنے کا پیشکش کیا ہے۔

پولیس نے یہ قدم، رکن ا سمبلی سنگھ کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر اُٹھایا ہے تاہم بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے پولیس کی اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے نظام کی منافقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ سیکورٹی خدشات کے تحت میں نے گن لائسنس کی درخواست دی تھی مگر یہی محکمہ پولیس نے میری اس درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ میرے خلاف کئی مقدمات زیر التواء ہیں مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ کئی افراد کے خلاف کئی مقدمات زیر التواء ہیں مگراس کے باوجود پولیس نے ان افراد کو اعتراض کئے بغیر گن لائسنس کی منظوری دی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading