ٹورینٹ پاﺅر کمپنی کے آمرانہ رویہ کے خلاف5 نومبر کا ’ہلا بول‘ مورچہ ملتوی

ممبئی کے سہادری گیسٹ ہاﺅس میں13 نومبر کو شرد پوار اور مہاراشٹر بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے افسران کی میٹنگ طے
بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی راشٹر وادی کانگریس کے شہر ضلع صدر محمد خالد گڈو کے ذریعہ ’ ٹورینٹ پاﺅر کمپنی ‘کے خلاف جاری مہم(ہلا بول مورچہ)کے تعلق سےپارٹی کے قومی صدر شرد پوار نے خصو صی توجہ دی ہے۔ جس کے سبب اب’ ٹورینٹ پاﺅر کمپنی‘ کے آمرانہ رویہ اور من مانی کار کر دگی پر روک لگنے کی توقع جتائی جا رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب 5 نومبر 2018 کو ٹورینٹ پاﺅر کمپنی کے خلاف ممبئی کے باندرہ میں واقع مہاراشٹر اسٹیٹ بجلی ڈسٹری بیو شن کمپنی کے دفتر پر نکالی جانے والی بائک ریلی کو فی الحال ملتوی کیا گیا ہے۔واضح ہو کہ بھیونڈی شہر میں بجلی کی فراہمی کرنے والی ٹورینٹ پاور پرائیویٹ لیمیٹیڈ کمپنی کے آمرانہ اور جابرانہ رویہ سے عوا م بیزار آچکی ہے۔ بھیونڈی میں پاﺅر لوم صنعت پر جاری بحران کے سبب جہاں یہ صنعت مندی کا شکار ہے وہیں ٹورینٹ کے ظالمانہ رویہ نے یہاں کی عوام اور کاروبار کی کمر توڑ دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ کمپنی کے ذریعہ بجلی صارفین پر بے جا جرمانہ عائد کرنا، پولیس میں معاملہ درج کر کے انہیں ،جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر بجلی صارفین کو بجلی بل ادائیگی کے لیے مجبور کرنا ، نیزالیکٹرسٹی ریگولیٹی ایکٹ کے مطابق لوگوں پر جرمانہ عائد نہ کرتے ہوئے من مانے طریقے سے لوگوں کو لوٹے کھسوٹےجانے کے سنگین الزامات عائد کیے جا تے رہے ہیںہے۔ عام طور پر بجلی چوری میں سیکشن 531کے تحت فرد جرم عائد کی جاتی ہے مگر پولیس کے تعاون سے بجلی صارفین پر نہ صرف سیکشن831 کے تحت فرد جرم عائد کیا جا تا ہے۔ بلکہ پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف ایف آر آئی بھی درج کرائی جاتی ہے اور صارفین پر کیبل چوری کرنے یا سامان کو نقصان پہنچانے کا معاملہ بھی عائد کیا جاتا ہے اور بجلی صارفین سے جبرا پیسہ وصول کیا جاتا ہے۔ان ہی اسباب کی بنا پر گزشتہ کافی عرصہ سے راشٹر وادی کانگریس کے صدر خالد گڈو نے’ ٹورینٹ پاﺅر کمپنی ‘کے خلاف عوامی تحریک شروع کی ہے۔اور بجلی صارفین کو در پیش مسائل کے تدارک کے لیے اب تک مذکورہ کمپنی کےخلاف کئی احتجاجی مظاہرے کیے جا چکے ہیں۔ لیکن ان کامیاب عوامی مظاہروں کے باوجود نہ تو حکو مت نے اور نہ ہی مہاراشٹر اسٹیٹ بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنی سمیت ٹورینٹ پاﺅر کمپنی کے ذمہ داران نے اس جانب کوئی توجہ دی ہے۔اور نہ ہی پاﺅر لوم مالکان اور بجلی صارفین کے مسائل کو حل کر نے میں کوئی دلچسپی لی ہے۔ریاستی حکو مت کےاس رویہ کے سبب خالد گڈو نے 5 نو مبر2018 کو بھیونڈی کے اشوک نگر سے ممبئی کے باندرہ میں واقع ’مہاراشٹر اسٹیٹ بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنی‘ کے دفتر تک بڑے پیمانے پر بائک ریلی کی شکل میں’ ہلّا بول مورچہ‘ کے ذریعہ احتجاجی مظاہرہ کر نے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ کئی دنوں سےشہر میں اس کی زبردست تیاری کی جا رہی ہے اوراس عوامی مظاہرہ کو عوام کی مکمل حمایت بھی حاصل رہی ہے۔خالد گڈو کے اس عوامی مظاہرہ کے اعلان سے ریاستی حکو مت سمیت ’مہاراشٹر اسٹیٹ بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنی‘ اور’ ٹورینٹ پاﺅر کمپنی‘ کے ذمہ داران بو کھلا گئے۔ جبکہ’ ٹورینٹ پاﺅر کمپنی ‘کے خلاف بار بارکے احتجاجی مظاہرے نے ?خر کارپارٹی اعلیٰ کمان کی توجہ بھی اس جانب مر کوز ہو گئی۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے قومی صدر شرد پوار نے اس میں مداخلت کر نا ضروری سمجھا۔ اور انھوں نےممبئی کے سہادری گیسٹ ہاﺅس میں مذکورہ مسئلہ کے تدار ک کے لیے ۱۳? نو مبر ۲۰۱۸ئ کی شام میں ایک خصوسی میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔ جس میں شرد پوار سمیت تھانے ضلع کے سابق نگراں وزیر گنیش نائک،ٹورینٹ پاﺅرکمپنی‘ اور’ مہاراشٹر اسٹیٹ بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنی ‘کے اعلیٰ افسران شریک رہیں گے۔اس خصوصی میٹنگ میں خالد گڈو کے ذریعہ’ ٹورینٹ پاﺅر کمپنی‘ کے خلاف پیش کیے گئے مطالبات پر غور کر نے کے بعد انھیں تسلیم کر نے کے تعلق سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
اس ضمن میں خالد گڈو نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے بتا یا کہ پارٹی اعلیٰ کمان نے ان کے ذریعہ کیے جانے والے ’ہلّا بول‘ احتجاجی مظاہرے کے تعلق سے خصوصی توجہ دینے اوربجلی صارفین کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیےکوئی اہم فیصلہ لینے کے سبب ہی ۵? نو مبر ۲۰۱۸ئ کو بھیونڈی سے ممبئی ، باندرہ تک نکالی جانے والی بائک ریلی ’ہلّا بول مورچہ‘کو فی الحا ل ملتوی کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید بتا یا کہ ۱۳? نو مبر کو منعقد ہو نے والی میٹنگ کے بعد ہی’ ٹورینٹ پاﺅر کمپنی‘ کے خلاف احتجاج کی کوئی سمت مقرر کی جائے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading