ٹاملناڈو: کالج طالب علم قتل کے جرم میں گرفتار، والد کو برے عادتوں کے بارے میں کہنے کی دھمکی پر اقدام قتل

تریپورہ (ٹاملناڈو): تریپورہ پولیس نے ایک بیس سالہ کالج طالبعلم کو اپنے ہی قریبی رشتہ دار بھائی کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ رامنتاپورم ضلع کے ساکن جے فرانسک ولاراسو نے اپنے ہی قریبی رشتہ کے بھائی کو قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوک آگسٹن جو شیوا گنگا ضلع کا متوطن ہے۔ فرانسک نے اسے ایک لوہے کا راڈ سے اس کے سر پراتنی زور سے مارا کہ وہ وہیں ختم ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اس قتل کی وجہ آگسٹن فرانسک کی ساری بری عادتوں سے واقف ہوگیا تھا۔ اس نے فرانسک کو دھمکی دی تھی کہ اس کی یہ ساری باتیں اس کے والد سے کہہ دے گا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ فرانسک اور آگسٹن ایک خانگی کالج میں تعلیم حاصل کرتے تھے۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا۔ ملزم فرانسک گرفتار کے عدالتی تحویل میں دیدیا۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading