لکھنؤ: اترپردیش کے سیتا پور میں دسویں جماعت کے ایک اسکول طالب علم نے آج اپنے ٹیچر کو دیسی ساختہ پستول سے گولی مار دی۔
دسویں جماعت کا لڑکا مبینہ طور پر استاد سے ناراض تھا کیونکہ انہوں نے دوسرے طالب علم کے ساتھ جھگڑے کے بعد اسے ڈانٹا تھا۔
ملزم طالب علم نے استاد پر تین راؤنڈ فائر کئے اور پستول لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیو ڈکشٹ نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں ٹیچر اگرچہ زخمی ہوگئے لیکن فی الحال وہ خطرے سے باہر ہیں۔ ٹیچر کو بہتر علاج کے لئے لکھنؤ ریفر کر دیا گیا ہے۔