ویڈیو: بیف کھانے کے شبہ میں مسلم نوجوان کا قتل کردیا ٗدوسرا بھی شدیدزخمی

چنڈی گڑھ:31/ اگست ( ایجنسیز) ہریانہ کے چرکھی دادری ضلع میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں ایک مسلم شخص کو گاؤرکھشکوں کے گروپ نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ اس معاملہ میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق صابر ملک کو 27 اگست کو قتل کیا گیا تھا

۔درج کیس کی بنیاد پر افسر نے بتایا کہ گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پانچ ملزمین نے ملک کو پلاسٹک کی خالی بوتلیں بیچنے کے بہانے ایک دکان پر بلایا اور وہاں اس کی پٹائی کی۔ ملزمین کی شناخت ابھیشیک، موہت، رویندر، کمل جیت اور ساحل کے طور پر کی گئی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ جب گاؤ رکھشک مسلم شخص کی کی پٹائی کر رہے تھے تو کچھ لوگوں نے مداخلت کی،

جس کے بعد وہ ملک کو دوسری جگہ لے گئے اور پھر وہاں بھی اسے مارا پیٹا، جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ ملک چرخی دادری ضلع کے باندرا گاؤں کے قریب ایک کچی آبادی میں رہتا تھا اور اپنی روزی کمانے کے لیے اسکریپ جمع کرتا تھا۔

حکام کے مطابق پانچوں ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں دو نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading