بی جے پی لیڈر پنکجا منڈے نے کہا ہے کہ سٹرائیک کا ثبوت مانگنے والے راہل گاندھی کے گلے میں بم باندھ کر پاکستان بھیج دینا چاہئے۔اتوار کو مہاراشٹر کے جالنہ میں بی جے پی صدر راؤ صاحب دانوے کے ایک اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے پنکجا منڈے نے کہا کہ ‘ہم نے اپنے فوجیوں پر بزدلانہ حملے کے بعد ایئر سٹرائیک کی، آج کل کوئی بھی کھڑا ہوتا ہے اور نریندر مودی سے سوال کرنے لگتا ہے ، مودی ایسے لوگوں کو جانتے تک نہیں،پھر بھی یہ لوگ پوچھتے ہیں کہ ایئر سٹرائیک کہاں ہوئی، کتنے لوگ مرے ۔
ایسے لوگوں کو بم سے باندھ دینا چاہئے اور ہیلی کاپٹر سے پھینک چاہئے۔میں کہتی ہوں راہل گاندھی کے گلے میں بم باندھ دو اور اسے وہاں بھیج دو، تب ان کو پتہ چلے گا ۔پنکجا منڈے نے کہا کہ یہ لوگ آرمی پر شک کر رہے ہیں۔ایسے لوگوں کو چاہئے کہ جس طرح سے سرحد پر ہمارے جوان جدوجہد کر رہے ہیں اسی طرح جمہوریت کے سپاہی کے طور پر آپ کو بھی لڑنا چاہئے۔
#Maharshtra #BJPLeader #PankjaMunde #Congress #RahulGandhi #AirStrik #IndianArmy #Pakistan #NarendraModi #UrduNewsHindSamachar Narendra Modi
Maharashtra Min Pankaja Munde:We did surgical strike after cowardly attack on our soldiers.Some ppl ask what was surgical strike&what’s the evidence?I say we should’ve attached a bomb to Rahul Gandhi&should have sent him to another country. Then they would have understood.(21.04) pic.twitter.com/KU96yAzoFD
— ANI (@ANI) April 22, 2019