بالی وڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ بھی ویراٹ کوہلی کے متنازعہ بیان پر بھڑک اٹھے۔ویرات کوہلی کو بدترین رویے کا حامل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ مایہ ناز بلے باز اور کپتان ویراٹ کوہلی تنقید کی زد میں آنے پر برداشت کا دامن چھوڑ بیٹھے اور اپنے ہی مداح کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=503608350130487&id=113330645824928
ویراٹ کوہلی نے پہلے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مداح کا تنقیدی پیغام پڑھا۔ تنقید کرنے والے شائق کرکٹ نے لکھا کہ ویراٹ کوہلی خواہ مخواہ بڑے بلے باز بنتے ہیں، ذاتی طورپر مجھے کوہلی کی بلے بازی میں کچھ خاص نظر نہیں آتا لیکن موجودہ بھارتی بلے بازوں کے مقابلے میں برطانوی اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بیٹنگ دیکھنے کے قابل ہے
اس پر ویراٹ کوہلی اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور کہا کہ تمہیں بھارتچھوڑ دینا چاہیے۔
اس پیغام کے بعد مداحوں کی جانب سے بھارتی کپتان کو سوشلمیڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔کسی نے لکھا، کوہلی انگریزوں کا کھیل کرکٹ چھوڑ کربھارت کا قومی کھیل ہاکی اور کبڈی کھیلنا کیوں نہیں شروع کر دیتے۔ویرات کوہلی کے نامناسب بیان پر معروف بالی وڈ اسٹار نصیر الدین شاہ بھی خود پر قابو نہ پا سکے اور ویرات کوہلی کو کھری کھری سنادیں.
نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بیٹسمین مگر بدترین رویے والے کھلاڑی ہیں، ان کا غصہ اور برا رویہ ان کےکرکٹ میں ان کی شہرت کو داغدار کررہا ہے۔بھارت چھوڑنے کے مشورے پر انکا کہنا تھا کہ میرا ابھی بھارت چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔