ممبئی: ریاستی وزیر وپرتور اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے امیدوار ببن راولونیکر نے ایک انتخابی جلسے میں تقریر کرتے ہوئے ووٹروں میں پیسوں کی تقسیم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہم نے ہرجگہ پیسے تقسیم کئے ہیں اس لئے ہمیں منتخب ہونے کی فکر نہیں ہے‘۔ اسی موقع پر انہوں نے ایک خاص ذات کا بھی تذکرہ کررہے ہیں۔

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انتخاب جیتنے کے لئے وہ غلط طریقے استعمال کررہے ہیں۔ اس لئے ببن راولونیکر کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی امیدواری رد کی جائے۔ یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر وترجمان ڈاکٹر رتناکر مہاجن نے ریاست کے چیف الیکشن کمشنر سے خط لکھ کرکیا ہے۔
اس لنک پر ببن راولونیکر کی مذکورہ تقریر کی ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔