لکھنؤ میں وشو ہندو مہاسبھا کے صدر رنجیت بچن قتل کے معاملے میں پولیس نے انکشاف کیا ہے، پولیس نے دعوی کیا ہے کہ رنجیت کی پہلی بیوی نے اپنے سابق شوہر کا قتل کروایا ہے۔ پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آئی بولینو کار سے قاتلوں تک پہنچی، پولیس نے ممبئی سے ديپیدر ورما نام کے ایک شوٹر کو گرفتار کیا جو بولینو کار کا مالک بھی ہے، رنجیت کی پہلی بیوی کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
اس سے پہلے اس قتل میں شامل شوٹر کو ممبئی میں گرفتار کیا گیا، خبروں کے مطابق قتل کی واردات کے بعد شوٹر ٹرین سے ممبئی بھاگ گیا تھا، اس معاملے کی جانچ اے سی پی حضرت گنج اور سی او کرائم گورکھپور کر رہے ہیں۔
Maharashtra: One person arrested from Mumbai yesterday in connection with the murder of Ranjeet Bachchan in Hazratganj, Lucknow on 2nd February.
— ANI (@ANI) February 6, 2020
غور طلب ہے کہ 2 فروری کو وشو ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر رنجیت بچن کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، رنجیت کے سر میں گولیاں لگی تھیں، جس کی وجہ سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، بتایا گیا تھا کہ رنجیت بچن صبح کی سیر کے لئے گھر سے نکلے تھے، اسی دوران موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے سی ڈی آر ای کے پاس ان کے اوپر تابڑ توڑ گولیاں داغ دی تھیں، واردات کو انجام دینے کے بعد حملہ آور موقع واردات سے فرار ہو گئے تھے۔
اتر پردیش میں مسلسل قتل کے کئی معاملے سامنے آ چکے ہیں، مجرم بے خوف قتل کی واردات کو انجام دے رہے ہیں، گزشتہ سال ہندووادی لیڈر کملیش تیواری کو بھی ان کے دفتر میں گھس کر قتل کر دیا گیا تھا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو