8 فروری کے بعد بی جے پی شاہین باغ کو جلیان والا باغ بھی بنا سکتی ہے:اسد الدین اویسی

حیدرآباد۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے شاہین باغ احتجاج کو لے کر ایک بڑا بیان دیا ہے۔

انہوں نے شاہین باغ میں ہو رہے احتجاج کو ختم کرانے کے لئے حکومت کے ذریعہ طاقت کے استعمال کا اندیشہ ظاہر کیا۔ شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پچھلے 50 دنوں سے احتجاج ہو رہا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے اویسی سے پوچھا کہ کیا ایسے اشارے ہیں کہ 8 فروری کے بعد حکومت شاہین باغ سے مظاہرین کو ہٹوا دے گی۔

اس کے جواب میں اویسی نے کہا ’ ہو سکتا ہے وہ انہیں گولی مار دیں۔ وہ شاہین باغ کو جلیان والا باغ بھی بنا سکتے ہیں۔ ایسا ہو سکتا ہے۔ بی جے پی کے وزرا نے گولی مارنے والے بیان دئیے ہیں۔ حکومت کو جواب دینا ہو گا کہ کون شدت پسند ہے‘۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading