وزیر اعظم مودی نے مهاتر محمد کے سامنے ذاکر نائیک کی حوالگی کا معاملہ اٹھایا

ولادیوو ستک، 5 ستمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملیشیا کے وزیر اعظم مهاتر محمد کے ساتھ ملاقات کے دوران اسلامی اسکار ذاکر نائیک کی حوالگی کا مسئلہ اٹھایا۔سکریٹری خارجہ وجئے گوکھلے نے یہاں صحافیوں کو بتایا’’مسٹر مودی نے مسٹر مہاترمحمد سے ملاقات کے دوران منی لانڈرنگ کیس میں مطلوب اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کی حوالگی کا معاملہ اٹھایا۔ دونوں فریقوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس ضمن میں افسران رابطہ میں رہیں گے اور یہ ہمارے لئے ایک اہم مسئلہ ہے‘‘۔

مسٹر گوکھلے نے کہا کہ وزیر اعظم کی روس میں ایسٹ اکنامک فورم کی اپنی دو طرفہ مصروفیات کے بارے میں بھی معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران مسٹر مودی نے ملیشیا کے وزیر اعظم کو جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو غیر مؤثر بنانے کی موزونیت کے بارے میں بھی بتایا اور وہاں مؤثر انتظامیہ دینے کے ضمن میں یہ قدم کتنا ضروری ہے اس کے بارے میں بھی مسٹرمہاتر محمد کو معلومات دی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران ملیشیا کے وزیر اعظم نے قبول کیاکہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے۔
مسٹر گوکھلے نے کہا کہ مسٹر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے دوران انہوں نے حال ہی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے جاپان دورہ کا ذکر کیا اور اس دوران باہمی تعاون کے بارے میں مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم مودی نے منگولیا کے صدر كھالتما بتولگا کے ساتھ بھی ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس ضمن میں افسران رابطہ میں رہیں گے اور یہ ہمارے لئے ایک اہم مسئلہ ہے‘‘۔

مسٹر گوکھلے نے کہا کہ وزیر اعظم کی روس میں ایسٹ اکنامک فورم کی اپنی دو طرفہ مصروفیات کے بارے میں بھی معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران مسٹر مودی نے ملیشیا کے وزیر اعظم کو جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو غیر مؤثر بنانے کی موزونیت کے بارے میں بھی بتایا اور وہاں مؤثر انتظامیہ دینے کے ضمن میں یہ قدم کتنا ضروری ہے اس کے بارے میں بھی مسٹرمہاتر محمد کو معلومات دی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران ملیشیا کے وزیر اعظم نے قبول کیاکہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے۔
مسٹر گوکھلے نے کہا کہ مسٹر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے دوران انہوں نے حال ہی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے جاپان دورہ کا ذکر کیا اور اس دوران باہمی تعاون کے بارے میں مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم مودی نے منگولیا کے صدر كھالتما بتولگا کے ساتھ بھی ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading