وزیراعظم کی اپیل میں "9” کے عدد کی "کرونولوجی” کیا ہے؟

تحریر:ابوذر قوی

3 اپریل 2020 بروز جمعہ صبح 9 بجے وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ان سے 5 اپریل کو رات 9 بجے گھروں میں 9 منٹ تک موم بتی، دئے اور ٹارچ وغیرہ سے روشنی کرنے کی اپیل کی ہے۔۔۔ کسی صاحب نظر سے یہ بات مخفی نہیں کہ وزیر اعظم اور ان کی پارٹی کے کارکنان ہندو مذھب کے احیاء اور اس کی ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔۔ ابھی چند دنوں پہلے ہندوؤں کا ایک اہم تیوہار "نو راتری” آیا جو کہ کرونا وائرس کے چلتے لاک ڈاؤن کی نذر ہوگیا، ملک کے تمام نامی گرامی بڑے مندروں کے دروازے بند کردئے گئے اور لوگ یوں اس تیوہار میں ہونے والی پوجا سے محروم رہ گئے۔۔ بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق ہندوستان کی تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع ہے جب "نو راتری” کے موقع پر عوام۔ کے لئے مندروں کے دروازے بند رہے اور پوجا اجتماعی طور پر نہ ہو سکی۔۔

واضح رہے کہ ہندو مذہب میں "نو راتری” 9 (دنوں)راتوں کے ایک اہم تہوار کا نام ہے ان 9 دنوں میں مذہبی عقائد کے مطابق ہندوؤں کی دیوی "درگا ماتا” کے نو "روپوں” کی 9 دن روشنی جلا کر پوجا کی جاتی ہے۔۔نیز ان 9 دنوں میں "درگا ماں” کو خوش کرنے کے لئے ہندو روزہ بھی رکھتے ہیں اور دسویں دن "دشہرہ” کا پروگرام منعقد ہوتا ہے۔۔

سال رواں 2020 میں یہ پوجا 25 مارچ بروز بدھ سے شروع ہونی تھی لیکن ملک میں لاک ڈاؤن کے چلتے روایت کے مطابق اجتماعی طور پر یہ پوجا نہ ہوسکی جس کا غم وزیراعظم نریندر مودی کو بھی ہے کیونکہ وہ بھی کئی برسوں سے ان دنوں درگا ماں کی پوجا کرتے چلے آئے ہیں جس کا اندازہ 25 مارچ کو کیے گئے وزیراعظم کے ٹویٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس میں وہ لکھتے ہیں کہ

"آج سے "نو راتری” شروع ہورہی ہے برسوں سے ماں کی ارادھنا کرتا آیا ہوں، اس بار کی سادھنا میں انسانیت کی اپاسنا کرنے والے سبھی نرس،ڈاکٹر، میڈیکل اسٹاف، پولیس، میڈیا اہلکار کو جو کورونا کے خلاف لڑائی میں جٹے ہیں ان کی بہتر صحت،تحفظ اور بہتری کو مختص کرتا ہوں”

اب یہاں پر سمجھنے کی بات یہ ہے کہ جب کہ اس بار 9دن تک چراغاں کرکے کی جانے والی پوجا وزیراعظم سمیت ملک کے تمام ہندو ادا نہ کر سکے تو اب اسے پانچ اپریل کو رات *9* بجے سے، *9* بجکر *9* منٹ تک، مسلسل *9* منٹ تک قضا کرنے کی اپیل وزیراعظم کی طرف سے جا رہی ہے۔۔۔ اور بظاہر 9 کے عدد کی کرونولوجی یہی ہیکہ مجبوری میں جو عبادت ادا نہ ہو سکی اب بیک وقت تمام لوگ ایک ساتھ اس کی قضا کر لیں۔۔ اور قضا کرنے کی صورت میں *9* راتوں کی عبادت کا ثواب اب محض *9* منٹوں میں مل جائے گا اور یوں ہر رات کی عبادت کے لئے ایک منٹ کافی ہوگا۔۔۔

دلچسپ بات یہ ہے وزیراعظم نے اپنی مکارانہ و عیارانہ ذہنیت کا ثبوت دیتے ہوئے یہ اپیل بلا تفریق مذہب ملک کے تمام 130 کروڑ شہریوں سے کی ہے تاکہ نادانستہ طور پر دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی ان کی اس شرکیہ رسم میں شریک ہو جائیں۔۔۔ایسے موقعے پر علماء کرام کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہیکہ وہ اپنی قوم کو اس طرح کی سازشوں سے آگاہ کریں اور سادہ لوح مسلمانوں کو شرکیہ رسومات کا شکار ہونے سے بچائیں۔ ۔۔ اللہ ہم سب کو توحید پر قائم رکھے اور شرک و کفر سے ہم سب کی حفاظت فرمائے۔۔۔