وزیراعظم مودی اقوام متحدہ میں دہشت گردی پر بات نہیں کریں

امریکہ کا کل سے ایک ہفتہ طویل دورہ، ہندوستان کے کارناموں کو روشناس کیا جائے گا
نئی دہلی ۔ 19 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے ایک ہفتہ طویل دورہ کا 21 ستمبر سے آغاز ہورہا ہے ۔ اس دورہ میں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے لیکن یہاں دہشت گردی کے مسئلہ پر بات نہیں کریں گے۔ البتہ نریندر مودی اس عالمی فورم میں ہندوستان کے کارناموں کو روشناس کریں گے۔ معتمد خارجہ وجئے شکلا نے کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی برخواستگی ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔ اس پر بھی اقوام متحدہ میں کوئی بات نہیں کی جائے گی۔ یہ اقوام متحدہ کے ایجنڈہ سے باہر ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرنے کے علاوہ نیویارک میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے باہمی ملاقات کریں گے ۔ ہوسٹن میں منعقدہ ہندوستانی برادری کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے جہاں پر امریکی صدر ٹرمپ بھی موجود رہیں گے ۔ وزیراعظم مودی امریکہ میں اپنے قیام کے دوران تمام برصغیروں سے تعلق رکھنے والے قائدین کے ساتھ 20 باہمی ملاقاتیں کریں گے۔ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے پاکستان کی کوششوں کے درمیان خاص کر کشمیر سے آرٹیکل 370 برخواست کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو اجاگر کرنے کیلئے اگر پاکستان تیار ہے تو وزیراعظم پاکستان کو ایسی تقریر کرنے کا اختیار ہے۔ آرٹیکل 370 ایک داخلی مسئلہ ہے ، اس پر اقوام متحدہ میں کوئی بحث نہیں ہوگی۔ ہم اس موضوع پر بات نہیں کریں گے۔ ہمارے وزیراعظم کی توجہ صرف اعلیٰ سطحی امور پر ہوگی۔ ہندوستان کی جانب سے امن کے قیام کیلئے کی جانے والی کوششوں کو اہمیت دی جائے گی۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading