وراٹ کوہلی سے عجیب غلطی ہوگئی

وشاکھاپٹنم :کرکٹ کے میدان میں وراٹ کوہلی بلے باز اور کپتان کے طور پر کافی مشکل سے کوئی غلطی کرتے ہیں ، لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف وشاکھا پٹنم ون ڈے میں ان سے ایک عجیب سے غلطی ہوگئی۔ وراٹ کوہلی نے دوسرے ون ڈے میں ایسی غلطی کردی ، جو بین الاقوامی کرکٹ میں کافی کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔دراصل وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بلے بازی کے دوران ایک رن شارٹ لیا۔ 11 ویں اوور میں کوہلی نے تیزی سے دو رن لینے کی کوشش میں ایک رن شارٹ لے لیا۔امپائر نے وراٹ کوہلی کی غلطی کو پکڑ لیا اور ان کا ایک رن کم کردیا گیا۔ وراٹ کوہلی وکٹ کے درمیان میں کافی تیزی سے رن دوڑتے ہیں ، لیکن اسی رفتار میں وہ یہ غلطی کر بیٹھے ، جس کا انہیں کافی افسوس بھی ہوا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading