ریاض: سعودی عرب نے اقتصادی بحران ٍسے دو چارپاکستان کو ’ادائیگی توازن بحران‘ سے نمٹنے کے لئے 300 ملین ڈالر کی امداد دینے پراتفاق کیا ہے۔ یہاں جاری ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو تیل کی درآمدات کے لئے ایک سال کی تاخیر سے ادائیگی سہولت دینے پربھی اتفاق ہوا ہے، جوکہ 300 ملین ڈالر تک ہے۔پاکستان کے وزیراعظم’ فیوچرانویسٹمنٹ انشيٹو‘ (یف آئی آئی) کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے دورے کے دوران اس سلسلے میں معاہدوں پردستخط کئے گئے ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے منگل کوجاری ایک پریس ریلیزمیں بتایا گیا کہ پاكستان اور سعودی عرب کے حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت کے دوران دوطرفہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون پرفیصلہ لیا گیا کہ پاکستان کی ادائیگی توازن کوحمایت دینے کے لئے ایک سال کے لئے 300 ملین امریکی ڈالرادا کرے گا