نکل کر حرا سے سوئے قوم آیا
وہ اک نسخۂ کیمیا ساتھ لایا
آکولہ۔(سید اسرار حسین آکولہ) ماہ عظمت رسالت کے موقع پروحدت اسلامی ہند آکولہ کی جانب سے گذشتہ سال کی کامیاب کوشش کے بعد امسال بھی ماہِ ربیع الأول (میلادالنبی)کے موقع سے سیرت النبی لیکچر سیریز کا اہتمام کیا جا رہا ہے- بلاشبہ حضرت محمد کی سیرت بنی نوع انساں کے لیے آج بھی رحمت و ہدایت کا سرچشمہ ہے اس حوالے سے یہ پروگرام ایک ماہ پر مشتمل لیکچر سیریز کی شکل میں مختلف عنوانات کےتحت حسب ذیل تفصیلات کے مطابق منعقد ہوں گے جس میں پہلا خطاب 4 نومبر (6 ربیع الأول) کو بعنوان "دنیا کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ضرورت” دوسرا خطاب ١١ نومبر (مطابق ١٣ ربیع الأول) کو بعنوان "حکمت و رحمت- سیرت النبی کے تناظر میں” ،تیسرا خطاب ١٨ نومبر (مطابق ٢٠ ربیع الأول) بعنوان ” نبی کریم- تلواروں کے سائے میں” چوتھا خطاب 25 نومبر (مطابق ٢٧ ربیع الأول) بعنوان ” دور فتن میں پیارے نبی کی رہنمائی” اور اسی طرح پانچواں اور آخری خطاب عام
٢ دسمبر( مطابق 4 ربیع الثانی) بعنوان ” سیرت سرور عالم کا پیغام- ملکی تناظر میں” کا انعقاد بعد نماز عشا،مسجد مومن پورہ،آکولہ میں کیا گیا ہے جس میں بطور مقررین محترم مولانا طفیل احمد ندوی صاحب(امام و خطیب نگینہ مسجد)،محترم مولانا مشتاق فلاحی صاحب(اسلامک اسکالر،وحدت اسلامی ہند)،محترم ضیاء الدین صدیقی صاحب(جنرل سیکریٹری،وحدت اسلامی ہند)،محترم انجم ضیاء الدین تاجی صاحب (اسلامک اسکالر، کھامگاؤں) اور محترم عادل کھوت صاحب(اسلامک اسکالر،وحدت اسلامی ہند) موجود رہینگے اور سامعین کی رہنمائی فرمائیں گے -وحدت اسلامی ہند، آکولہ کے ناظم تنویر احمد خان نے بتایا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیرت النّبی کو سُن کر عمل کرنے کا یہ ایک بہترین موقع ہے لحاظہ کثیر تعداد میں مرد و خواتین سے اِس لیکچر سیریز میں شریک ہونے کی درخواست بھی کی گئی ہے –