استنبول: مشہور امریکن سنگر ڈیلا مائلس ترکی دورے پر ہیں جہاں انہوں نے راجدھانی استنبول میں واقع تاریخی مسجد سلطان محمد فاتح پہنچ کر اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا.

مائکل جیکسن کے ساتھ کرچکی ہے کام
سنگر ڈیلا مائلس کو دنیا بھر میں انکے گانوں کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے،اس وقت وہ دنیا میں زیادہ مشہور ہوئی تھی جب انہوں نے پاپ ڈانسر مائیکل جیکسن کے ساتھ کام کیا تھا۔
ڈیلا مائلس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تاریخی مسجد سلطان محمد فاتحہ سے فوٹو شیئر کی ہے جسمیں وہ سر پر اسکارف باندھے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

سلطان محمد فاتح مسجد میں ڈیلا مائلس نے اسلام مذہب اپنایا ہے،اور کلمہ پڑھا ہے،لیکن اسلام قبول کرنے کے بعد ضروری سرکاری کاغذوں کی کاروائی پوری کرنی باقی ہے۔
امریکی اسٹار نے استنبول کے تاریخی علاقوں کا دورہ کیا، ترکی کے اخبار “حریت” نے امریکی سنگر کے حوالے سے کہا که وہ اپنی زندگی کو بدلنے کی کوشش کر رہی تھی کیونکہ وہ کچھ عرصہ سے اسلامک لٹریچر پڑھ رہی تھی اور اسکے متعلق تمام حقائق پتہ لگانے کی کوشش کر رہی تھی۔
”Eşhedü en la ilahe illallah ve eşhedü enne Muhammeden abdühü ve resulühü” pic.twitter.com/CMyhAljqKd
— Della Miles (@DellaMiles13) March 18, 2019
نیوزی لینڈ حملے کے بعد ہوئی مشرف بہ اسلام
نیوزی لینڈ قتل عام پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا که “اسلاموفوبیا دنیا میں بیماری کی طرح پھیل رہا ہے، اور اسکی سب سے خطرناک مثال نیوزی لینڈ میں ہوا حملہ ہے۔ جسے دیکھ کر میرا خون جم گیا اور میرا بدن پھٹ گیا تھا۔”
“اسلام محبت اور امن کا مذہب ہے، پیغمبر اسلام محمد ص کی تعلیمات میرے لئے بہت خوبصورت چیز ہے، میں لئے گئے فیصلے سے بہت خوش ہوں، اور مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ میری زندگی خوشیوں سے بھردیں ۔”