نئی دہلی:21مارچ( ایجنسیز) بالی ووڈ اداکارسلمان خان نےجمعرات کوکہا کہ وہ نہ تو لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گےاورنہ ہی کسی کے لئےانتخابی تشہیرکریں گے۔ اداکارنےسوشل میڈیا پرلکھا ’افواہوں کے برعکس میں الیکشن نہیں لڑوں گا اورنہ ہی کسی سیاسی پارٹی کی انتخابی تشہیرکروں گا‘۔
سلمان خان کا یہ بیان ان رپورٹوں کے بعد آیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ کانگریس مدھیہ پردیش یونٹ انھیں اندورمیں انتخابی تشہیرکرنے پرآمادہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس دوران یہ بھی خبرآئی تھی کہ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپوربھی کانگریس کے ٹکٹ پربھوپال سےقسمت آزماسکتی ہیں۔قبل ازیں جمعرات کووزیراعظم نریندرمودی کے بالی ووڈ ہستیوں میں عام انتخابات میں اپنے حامیوں سے ووٹ ڈالنے کے لئے بیداری لانےکی اپیل پرسلمان خان نے نریندرمودی کے ٹوئٹ کا ذکرکرتے ہوئےلکھا ’ہم جمہوریت میں ہیں اورہرہندوستانی کا حق ہے کہ وہ ووٹ ڈالے، میں ان تمام ہندوستانیوں سےگزارش کرتا ہوں، جو ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں کہ وہ اپنے ووٹ ڈالنے کے حق کا استعمال کریں اورحکومت بنانے میں حصہ لیں‘۔