نیتن یاہو فوری طور پر وزارت عظمی کا عہدہ چھوڑ دیں: اپوزیشن لیڈر

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر تنقید کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ انہوں نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گذشتہ ہفتے کی رات ایران کےٖ غیر مسبوق حملے کے تناظر میں "اسرائیلی ڈیٹرنس” کو کمزور کرنے کا الزام لگائے جانے کے بعد لپیڈ نے کہا کہ نیتن یاہو کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔

لپیڈ کے بیانات سات اکتوبر کو حماس کے غزہ کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر انٹیلی جنس چیف کے استعفے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ حماس کے اس حملے میں 1200 اسرائیلی ہلاک اور 240 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لپیڈ نے ہفتے کی رات ایران کے حملے کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "اسرائیلی ڈیٹرنس” کو کمزور کرنے کا الزام لگایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو 2022ء کے آخر میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی سربراہی میں اقتدار میں واپس آئے۔ انہوں نے اسرائیل میں قبل از وقت انتتخابات کا مطالبہ کیا۔