پارلیمنٹ میں سیکورٹی انتظام میں ایک بڑی چوک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پارلیمنٹ احاطہ میں اس وقت ہنگامہ ہو گیا جب ایک شخص چاقو لے کر پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جبکہ وہ شخص پارلیمنٹ کے اندر گھسنے میں کامیاب نہیں ہوا کیونکہ اس سے پہلے ہی سیکورٹی فورسز نے اس کو پکڑ لیا۔ یہ شخص پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک سے گھسنے کی کوشش کر رہا تھا اور یہ وی وی آئی پی گیٹ ہے، اسی گیٹ سے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم پارلیمنٹ میں داخل ہوتے ہیں۔
Delhi: A person has been detained while he was trying to enter the Parliament allegedly with a knife. He has been taken to Parliament police station. pic.twitter.com/rKforH5i5R
— ANI (@ANI) September 2, 2019
اطلاعات کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص کا نام ساگر انسا ہے اور وہ دہلی کے لکشمی نگر علاقہ کا رہنے والا ہے۔ جس وقت اسے گرفتار کیا گیا وہ عصمت دری معاملہ میں قید رام رحیم کی حمایت میں نعرے لگا رہا تھا۔ پولس اسے پارلیمنٹ ہاؤس پولس اسٹیشن لے گئی ہے اور اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ پولس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ چاقو لے کر پارلیمنٹ میں داخل ہونے کا اس شخص کا کیا مقصد تھا۔
واضح رہے اس سے پہلے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملہ ہو چکا ہے اور اس حملہ کے بعد پارلیمنٹ کی سیکورٹی مزید سخٹ کر دی گئی تھی۔ اس خبر کے بعد پارلیمنٹ کی سیکورٹی کو لے کر پولس کو تشویش ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
