کورونا وائرس : نظام الدین مرکز سے منسلک نو افراد ہلاک، 24 متاثر

#Nizamuddin #CoronaVirus #Positive #24 #DelhiMarkaz

جو افراد نظام الدین مرکز عمارت میں موجود تھے ، ان میں سے اب تک کورونا وائرس کے لئے 24 کی مثبت جانچ رپورٹ آئی ہے اس طرح کی معلومات ستیندر جین ، دہلی کے وزیر صحت نے آج دی. مزید ٹیسٹ جاری ہیں.

نئی دہلی، 31 مارچ (یو این آئی) جنوب مشرقی دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز میں رہنے والے نو افراد کے کورونا وائرس (کووڈ -19) سے متاثر ہونے سے ملک کے مختلف حصوں میں موت ہو ئی ہے جبکہ 24 لوگ متاثر پائے گئے۔ یہاں سے نکالے گئے 334 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ سات سو لوگوں کی قرنطینہ کیا گیا ہے۔ تبلیغی مرکز سے منسلک چھ افراد تلنگانہ، ایک تمل ناڈو، ایک جموں و کشمیر اور ایک کی دہلی میں موت ہوئی ہے۔

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ تبلیغی جماعت نے لاک ڈاو¿ن کے دوران قوانین کو توڑ کر جرم کیا ہے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مرکز کے سربراہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکز کے 24 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے جبکہ اس بیماری کی علامات والے 334 لوگوں کو الگ الگ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔تقریبا 1500 سے 1700 لوگ مرکز میں آئے تھے جبکہ 1033 لوگوں کو یہاں سے نکالا گیا ہے۔

دہلی پولیس کے ترجمان مندیپ سنگھ رندھاوا نے کہا کہ پولیس مرکز سے جڑے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
مرکز کمیٹی سے منسلک مولانا یوسف نے کہا کہ 25 مارچ کو انتظامیہ کو خط لکھ کر بتایا گیا تھا کہ یہاں سے 1500 لوگوں کو بھیجا جا چکا ہے لیکن لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے تقریبا 1000 لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے گاڑی پاس جاری کئے جائیں ۔ گاڑی پاس کے لئے گاڑیوں کی فہرست بھی لگائی گئی تھی مگر انتظامیہ نے گاڑی پاس جاری نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غلط الزام لگایا جا رہا ہے کہ مرکز کمیٹی نے حکومت کے احکامات پر عمل نہیں کیا ۔

قابل ذکر ہے کہ نظام الدین کا تبلیغی جماعت کامرکز عالمی شہرت یافتہ مرکز ہے اس لئے پورے سال ملک سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ یہاں آتے رہتے ہیں۔ ان کا اہم کام لوگوں کو اسلام کی تعلیم کی صحیح معلومات اور اس کے حساب سے زندگی گزارنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا بتایا جاتا ہے۔ تبلیغی جمات میں شامل ہونے والے لوگ پہلے نظام الدین مرکز آتے ہیں اور یہاں مختلف گروپ میں ملک کے مختلف حصوں یا بیرون ملک بھیجے جاتے ہیں، اس میں شامل ہونے والے لوگ تین دن یا 40 دن اسلام کے کاموں میں لگاتے ہیں۔ یہاں سے تبلیغ پر جانے والے لوگ جس علاقے میں جاتے ہیں وہاں کی مساجد میں ٹھہر کر محلہ کے لوگوں کو نماز میں شامل ہونے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اس دوران یہ لوگ اپنے کھانے پینے کی اشیا ساتھ لے کر چلتے ہیں اور مسجد میں ہی کھانا بنا تے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading