
نئی دہلی، 7مئی (یو این آئی) انسانی وسائل کو فروغ کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے اعلی تعلیمی اداروں میں ریسرچ کے معیار میں بہتری لانے کے لئے آج پردھان منتری ریسرچ فیلو شپ(پی ایم آر ایف) اسکیم میں کئی ترمیمات کا اعلان کیا۔مسٹر نشنک نے کہاکہ ان ترامیم کا مقصد اس فیلو شپ کا فائدہ سے زیادہ سے زیادہ محققین تک پہنچانا ہے۔ 2018-19کے بجٹ میں پیش کی گئی اس اسکیم کا فائدہ تمام آئی آئی ٹی، آئی آئی ایس ای آر، بنگلورو میں واقع میں انسٹی ٹیو ٹ آف سائنس، ٹاپ سنٹرل یونیورسٹیوں اور این آئی ٹی جیسی سائنس اور تکنالوجی میں ڈگری دینے والے ادارے اپنے یہاں ریسرچ کرنے والے طلبا کو دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے وزیراعظم مودی جی نے ہمیشہ ملک میں تحقیق، تکنالوجی اور نئے تجربات کو فروغ دینے کا عزم کیا ہے۔ اسی سمت میں 2018-19کے بجٹ میں حکومت نے پی ایم آر ایف کا اعلان کیا تھا۔ اس اسکیم کا فائدہ زیادہ سے زیادہ طلبا تک پہنچے اس لئے آج اس میں ترمیم بھی کی گئی ہیں۔ اب کسی بھی تسلیم شدہ ادارہ/یونیورسٹی (آئی آئی ایس سی/آئی آئی ٹی/این آئی ٹی/آئی آئی ایس ای آر/آی آئی ای ایس ٹی/ مرکز ی مدد یافتہ آئی آئی آئی ٹی کے علاوہ) کے طلبا کے لئے گیٹ اسکو ر کی ضرورت 750سے 650کردی گئی ہے اور کم از کم سی جی پی اے 8یا اس کے برابر ہونا چاہئے۔
ڈاکٹر نشنک نے کہاکہ اس کے علاوہ اب اس میں اندراجات بھیجنے کے دو چینل ہوں گے، ڈائرکٹ اور لیٹرل۔ نئی رہنما ہدایات کے مطابق لیٹرل اینٹری بھیجنے والے۔لبا جو پی ایم آر ایف گرانٹ دینے والے اداروں سے پی ایچ ڈی کررہے ہیں (جو کچھ ضرورتوں کے مطابق 12یا 24مہینے مکمل کرچکے ہیں) بھی اس اسکیم کے تحت فیلو بننے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
اس اسکیم کے تحت اس میں وہ این آئی ٹی بھی شامل ہوسکتے ہیں جو این آئی آر ایف کی مکمل رینکنگ میں ٹاپ 25 میں آتے ہیں۔ اس اسکیم کے لئے امیدوارو ں کو ایک سلیکشن عمل سے گزرنا ہوگا اور ان کی کارکردگی کا جائزہ ایک قومی کانفرنس کے ذریعہ لیا جائے گا۔